ڈپریشن ایک عام مگر پیچیدہ ذہنی کیفیت ہے جو زندگی کے ہر پہلو کو متاثر کر سکتی ہے۔ عام طور پر اس کے علاج کے لیے دوائیں اور تھراپی تجویز کی جاتی ہیں، لیکن قدرتی طریقے بھی ذہنی صحت کی بہتری میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ہلدی (Turmeric) ایک ایسا ہی قدرتی جزو ہے جو اپنی شفا بخش خصوصیات کی بدولت صدیوں سے طب میں استعمال ہو رہا ہے۔ جدید تحقیق بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ ہلدی میں موجود کرکیومن (Cur cumin) نامی جزو ڈپریشن کم کرنے میں مؤثر ثابت ہو سکتا ہے۔

ہلدی اور ڈپریشن – سائنسی تحقیق کیا کہتی ہے؟

جدید سائنسی مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ہلدی میں موجود کرکیومن اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات رکھتا ہے، جو دماغی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سیروٹونن اور ڈوپامائن میں اضافہ

کرکیومن دماغ میں موجود نیوروٹرانسمیٹرز، جیسے کہ سیروٹونن اور ڈوپامائن کی مقدار بڑھانے میں مدد دیتا ہے، جو خوشی اور مثبت جذبات پیدا کرتے ہیں۔

بہترین پراٹھا بنانے کے لیے ان طریقوں پر عمل کریں

دماغی سوزش کو کم کرنا

ڈپریشن کا ایک سبب دماغی سوزش (Neuroinflammation) بھی ہو سکتی ہے۔ ہلدی اس سوزش کو کم کر کے دماغی افعال کو بہتر بناتی ہے۔

ذہنی دباؤ اور اضطراب میں کمی

تحقیق کے مطابق ہلدی کا استعمال Cortisol (تناؤ کا ہارمون) کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے، جو ڈپریشن کے شکار افراد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

ڈپریشن میں ہلدی کے استعمال کے بہترین طریقے:

ہلدی والی چائے

یہ ایک آسان اور مؤثر طریقہ ہے جس سے ہلدی کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ایک کپ پانی یا دودھ کو ابالیں۔

اس میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ڈالیں۔

ایک چٹکی کالی مرچ شامل کریں۔

شہد یا لیموں شامل کریں اور بہترین مفید چائے تیار ہے۔

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لیے پیاز کے تیل کے استعمال کے حیرت انگیز فوائد

ہلدی اور شہد کا آمیزہ

اگر آپ فوری توانائی چاہتے ہیں تو ہلدی اور شہد کا آمیزہ بہترین انتخاب ہو سکتا ہے۔ ایک چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ ہلدی ملائیں۔ روزانہ صبح ایک چھوٹا چمچ مفید آمیزہ ہے۔

ہلدی کا سپلیمنٹ

اگر آپ زیادہ مقدار میں ہلدی لینا چاہتے ہیں تو کرکیومن کے کیپسول یا سپلیمنٹس بھی استعمال کر سکتے ہیں، لیکن کسی ماہرِ صحت سے مشورہ ضرور کریں۔

احتیاطی تدابیر

اگر آپ پہلے سے کسی بیماری کے لیے دوائیں لے رہے ہیں تو ہلدی کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ اسکے علاوہ ہلدی کا زیادہ استعمال معدے میں جلن یا دیگر مسائل پیدا کر سکتا ہے، اس لیے معتدل مقدار میں استعمال کریں۔

ہلدی قدرتی طور پر ڈپریشن کے علاج میں مدد دے سکتی ہے، مگر یہ مکمل علاج کا متبادل نہیں۔ اگر آپ ڈپریشن کا شکار ہیں تو ماہرِ نفسیات یا ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کریں۔ لیکن اگر آپ اپنی ذہنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی اور گھریلو طریقے اپنانا چاہتے ہیں، تو ہلدی ایک بہترین انتخاب ثابت ہو سکتی ہے۔

More

Comments
1000 characters