ایرانی سائنسدانوں نے ایک اور کارنامہ سرانجام دیتے ہوئے جدید ریڈیو فارماسیوٹیکل تیار کیا ہے جو پورے غدودی نظام میں کینسر کے پھیلاؤ کو اسکین کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے وابستہ ادارے ”اپرین سما فارمڈ“ نے ٹیکنیٹیم نامی موثر مادہ تیار کرکے ایران کو کینسر کی تشخیص کی جدید ٹیکنالوجی کا حامل دوسرا ملک بنا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تشخیصی ریڈیو فارماسیوٹیکل۔ تلمانوسپٹ کے نام سے جانی جانے والی اس پروڈکٹ کو کینسر کی تشخیص اور علاج کے شعبے میں ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔ اسکی مدد سے کینسر کی تشخیص کے اخراجات کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کینسر کے پھیلاؤ کے اہم راستوں میں سے ایک غدودی نظام کے ذریعے کینسر کے خلیوں کی منتقلی ہے۔ جس کے لئے چھاتی، پھیپھڑوں اور تولیدی نظام میں سرجنز کو غدودی خلیوں کی درست تشخیص ضروری ہے اور یہ کام سرجن ریڈیو فارماسیوٹیکلز کی مدد سے کیا جاتا ہے۔

یہ پروڈکٹ طبی مراحل میں کامیابی سے گزرنے کے بعد کلینکل مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

More

Comments
1000 characters