2024 تکنیکی اعتبار سے ایک متاثر کن سال رہا جس میں انسان نے تیکنیکی میدان میں خاص طور پر مصنوعی ذہانت نے اہم ترقی کی، لیکن اسی دوران سائبر کرائم اور دھوکوں میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا۔ دنیا بھر میں صارفین کو نشانہ بنانے والی فشنگ اور دھوکہ دہی کی کوششیں تیز تر ہو گئی ہیں۔

تحقیقات کے مطابق، 90 فیصد سائبر حملے اور خلاف ورزیاں انسانوں کی غلطیوں کا نتیجہ ہوتی ہیں، جیسے کہ فشنگ لنکس پر کلک کرنا، کمزور پاس ورڈ کا استعمال، یا سوشل انجینئرنگ کی ترکیبوں کا شکار ہونا۔

یہ حملے روز بروز پیچیدہ ہوتے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے سائبر جرائم پیشہ افراد کو ہماری حساس معلومات تک رسائی حاصل کرنا زیادہ آسان ہو چکا ہے۔ چاہے یہ ایک مشکوک ای میل ہو، ایک جعلی ٹیکسٹ میسج، یا کسی جھوٹی ویب سائٹ کا دھوکہ، سائبر کرمنلز ہماری ذاتی اور مالی معلومات حاصل کرنے کے لیے مسلسل نئے طریقے استعمال کرنے میں سرگرداں ہیں۔

’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

آج کے دور میں چوکنا اور محتاط رہنا پہلے سے زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لیے، آپ کو ہوشیار اور محتاط رہنا ہوگا تاکہ آپ ان بدنیتی پر مبنی اسکیموں کا شکار نہ ہوں۔ آج، ہم آپ کو ایسی ہی کچھ آسان اور عملی مشورے دیں گے تاکہ آپ اپنے ڈیٹا کو محفوظ رکھ سکیں۔

سائبر کرائمینز اکثر اپنی بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے آپ کے ای میل سے منسلک آٹو فارورڈنگ قوانین میں تبدیلی کرتے ہیں۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے ای میل اکاؤنٹ کی آٹو فارورڈنگ سیٹنگز کو وقتاً فوقتاً چیک کریں۔ اگر آپ کو وہاں کچھ غیر معمولی نظر آئے، تو فوراً اپنا پاس ورڈ تبدیل کرکے اسے اپڈیٹ کردیں۔

فریب دہی کی کوششوں پر نظر رکھیں

فشنگ ایک عام سائبر حملہ ہے جس میں آپ کے ذاتی یا مالی معلومات چوری کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ وہ یہ کام کسی لنک پر کلک کروا کر، یا ای میل اٹیچمنٹ کھولنے پر آپ کو پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ حملے عموماً جعلی ای میلز، ٹیکسٹ پیغامات یا ویب سائٹس کے ذریعے کیے جاتے ہیں جو اصل کمپنیوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں۔ اس لیے ہمیشہ احتیاط برتیں اور مشکوک ذرائع سے آنے والی معلومات پر یقین نہ کریں۔

یہ کوئی عام ٹیکسی نہیں، بلکہ لگژری سفر ہے

ای میلز کھولتے وقت ہمیشہ محتاط رہیں

خاص طور پر اگر مواد مشکوک یا غیر متوقع ہو۔ اگر آپ کو شک ہو، تو ای میل میں دی گئی معلومات کی تصدیق کرنے کے لیے کسی قابل اعتماد ذریعے، جیسے کمپنی کی ویب سائٹ پر رابطہ فارم، سے متعلقہ کمپنی یا فرد سے رابطہ کریں۔

ای میل ایڈریس اور ای میل کے مواد میں کسی بھی غلط ہجے یا غیر معمولی حروف پر دھیان دیں

”منجانب“ کے ڈسپلے نام کے ای میل ایڈریس چیک کریں تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ ای میل کہاں سے آئی ہے۔ اگر ای میل غیر متوقع ذرائع سے آئی ہو یا اس کے ڈومین میں غلط ہجے یا عجیب علامات ہوں، تو یہ ای میل اسکام ہو سکتی ہے۔

جب کسی ای میل میں فوری عمل کرنے کی درخواست ہو

جیسے کسی لنک پر کلک کرنے یا فوراً جواب دینے کا کہا جائے، تو اور بھی احتیاط برتیں۔ اگر آپ کو کسی ای میل کے بارے میں شک ہو، تو اس کے لنکس یا اٹیچمنٹس نہ کھولیں۔ یادرکھیں ہمیشہ محفوظ رہنا افسوس کرنے سے زیادہ بہترہوتا ہے۔

گر آپ نے کسی فشنگ لنک پر کلک کر لیا ہے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں! فوراً انٹرنیٹ سے رابطہ منقطع کریں، اپنی اہم فائلوں کا بیک اپ لیں، مالویئر کے لیے اسکین کریں، اور اپنے پاس ورڈ کو فوری طور پر تبدیل کریں۔

اچھے پاس ورڈ کی کی مشق کریں

اپنے آن لائن اکاؤنٹس کی حفاظت کے لیے مضبوط پاس ورڈ کا استعمال ضروری ہے۔ یہاں کچھ اہم مشورے ہیں:

ایسے پاس ورڈ بنائیں جوکم از کم 14 حروف کے ہوں جوحروف، اعداد اور خاص علامات کا مرکب ہوں

اپنے پاس ورڈ کو اکثر تبدیل کریں

ہر ویب سائٹ کے لیے الگ پاس ورڈ استعمال کریں اور کبھی بھی اپنے پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

محفوظ طریقے سے براؤز کریں

اپنے آلے، اینٹی وائرس سافٹ ویئر، اور ویب براؤزر کواپڈیٹ تاکہ آپ نئے سیکیورٹی پیچ سے فائدہ اٹھا سکیں۔

اہم فائلوں کا باقاعدگی سے بیک اپ لیں۔

براؤزر کی توسیع انسٹال کرنے سے پہلے اس کے جائزے اور وضاحتیں پڑھیں۔

عوامی وائی فائی پر اپنے آن لائن اکاؤنٹس میں لاگ ان کرنے سے گریز کریں

جب تک کہ آپ وی پی این (ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک) استعمال نہ کر رہے ہوں۔

اپنے نجی وائرلیس نیٹ ورک کے لیے منفرد پاس ورڈ بنائیں۔

امید ہے یہ معلومات آپ کو انٹرنیٹ پر محفوظ رہنے میں مدد دے گی۔ ہمیشہ چوکنا رہیں اور اپنے ڈیٹا کی حفاظت کریں۔

More

Comments
1000 characters