نیٹ فلکس نے اپنے عالمی سطح پر مقبول شو ”اسکوئڈ گیم“ کے تیسرے اور آخری سیزن کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ شو کا یہ سیزن 27 جون 2025 کو نشر ہوگا۔

سیزن 3 میں لی جنگ-جے (گی ہن)، وی ہا جُن (پولیس آفیسر جون ہو) اور لی بیونگ ہن (مبہم فرنٹ مین) کی واپسی ہوگی۔

اس شو کے تخلیق کار ہوانگ ڈونگ-ہیوک نے اس بات کا وعدہ کیا ہے کہ اس سیزن کا اختتام شاکنگ اور مطمئن کرنے والا ہوگا۔ ہوانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ’یہ وہ کہانی ہے جو میں ہمیشہ سے سنانا چاہتا تھا۔ آخری سیزن بقا کی اصل قیمت اور طاقت، بدلہ اور معافی کے لیے لوگوں کی حدوں کو دریافت کرے گا۔‘

”اسکوئڈ گیم“ جنوبی کوریا کا ایک ڈرامہ ہے جس میں زندگی بچانے کی جدوجہد مختلف گیمز کے زریعے دکھائی گئی ہے، اس نے بنج واچنگ (مسلسل دیکھے جانے) کی تعریف کو نئی شکل دی اور بے شمار ریکارڈ توڑے۔ شو کے مداح اس کے الٹی میٹ اختتام کے لیے تیار ہو رہے ہیں جو 2021 میں اپنی پہلی آمد کے بعد سے دنیا بھر میں بے چینی کی وجہ بنا ہوا ہے۔

سیزن 1 اور 2 کے درمیان دو سال کی وقفے کے برعکس، نیٹ فلکس نے اس بار آخری سیزن کے لیے کم وقت کا انتظار رکھا ہے۔ سیزن 2، جو 26 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوا تھا اور اپنے کلف ہینگر اور مڈ کریڈٹ سین کے ساتھ مداحوں کو چونکا گیا تھا، جس سے آنے والے افراتفری کا اشارہ ملتا ہے۔

سیزن 2 اور 3 کی بیک ٹو بیک فلم بندی سے یہ یقینی بنا دیا گیا ہے کہ مداحوں کو اس بار ایک اور طویل انتظار کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

”اسکوئڈ گیم“ کا سیزن 1، جو ستمبر 2021 میں نشر ہوا، نیٹ فلکس کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا شو بن گیا تھا، جس نے پہلے 28 دنوں میں 1.65 بلین گھنٹے دیکھے۔

سیزن 2 نے بھی شو کی مقبولیت کو برقرار رکھا، اور نیٹ فلکس پر دوسری سب سے زیادہ دیکھی جانے والی غیر انگریزی زبان کی سیریز بن گئی، جس کے 173 ملین ویوز اور 1.2 بلین گھنٹے دیکھے گئے ہیں۔

More

Comments
1000 characters