بالی وڈ کی مشہور اداکارہ سونالی باندرے ہمیشہ اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں کھل کر بات کرتی ہیں۔ اگرچہ وہ بالی ووڈ کے کئی معروف گانوں کا حصہ رہیں، لیکن انہوں نے کبھی بھی خود کو ایک تربیت یافتہ ڈانسر نہیں سمجھا۔

سونالی باندرے کا رقص میں کمزور ہونا ایک وقت میں لیجنڈری کوریوگرافر سروج خان کے لیے بڑا مسئلہ بن گیا تھا۔

سروج خان، جو بالی ووڈ کی سب سے بڑی کوریوگرافرز میں شمار کی جاتی ہیں، 1990 اور 2000 کی دہائی میں کئی یادگار ڈانس نمبرز کے پیچھے تھیں۔ وہ نہ صرف انڈسٹری کی پہلی خاتون کوریوگرافر تھیں بلکہ اپنے سخت نظم و ضبط اور پرفیکشنسٹ اپروچ کے لیے بھی جانی جاتی تھیں۔ تاہم، سونالی کے لیے سروج خان کے پیچیدہ اسٹیپس کے ساتھ ہم آہنگ ہونا ایک چیلنج بن چکا تھا، جس پر سروج خان اتنی پریشان ہو گئیں کہ وہ انہیں ”مارنے کے لیے تیار“ ہو گئی تھیں۔

کمبھ میلےمیں لاکھوں دلوں کی دھڑکن بننے والی مونالیزا کی بالی وڈ میں انٹری

ایک انٹرویو میں سونالی باندرے نے فلم ”انگلش بابو دیسی میم“ کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سروج خان ان سے اتنی پریشان ہو گئی تھیں کہ وہ انہیں ”مارنے کے لیے تیار“ ہو گئیں کیونکہ وہ ڈانس نہیں کر سکتی تھیں اور انہیں ایک ڈانسر کا کردار ادا کرناتھا۔

سونالی نے بتایا کہ وہ مسلسل کوشش کر رہی تھیں، اور جب بھی شوٹنگ نہیں ہوتی، وہ ڈانس سیکھتی تھیں۔ اس وقت سروج خان کے اسسٹنٹ احمد خان انہیں ریہرسل ہال میں لے جا کر ڈانس کی تربیت دیتے تھے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے 5 ماہ میں 33 کلو وزن کم کرلیا

سونالی باندرے نے اپنے آغاز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کی تربیت یافتہ اداکاراؤں کے برعکس بغیر کسی ڈانس یا اداکاری کی مہارت کے انڈسٹری میں آئیں۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ہر ڈانس سیکوئنس ان کے لیے شدید دباؤ کا باعث بنتا تھا اور وہ اس کے بارے میں راتوں کو جاگتی رہتی تھیں۔

سونالی نے کہا کہ، یہ ایک دلچسپ ستم ظریفی ہے کہ میں نہ تو تربیت یافتہ رقاصہ ہوں، نہ ہی اداکارہ، اور نہ ہی تھیٹر کا حصہ رہی ہوں۔ گانوں کی شوٹنگ میرے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھی۔اور خواہ میری فلمیں کامیاب ہوئی ہوں یا نہیں لیکن میں ضرور کامیاب ہوگئی اور جن گانوں کا میں حصہ تھی وہ ہٹ ہوگئے۔

یاد رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور کوریو گرافر سروج خان نے اپنے پیچھےکوریوگرافی کا ایک ناقابل فراموش ورثہ چھوڑا ہے اور سونالی باندرے کا سفر، جو کبھی ڈانس نمبرز سے خوفزدہ تھیں اور آج انہی گانوں کی وجہ سے مشہور ہیں، واقعی قابلِ تحسین ہے۔ سروج خان 2020 میں اس دنیا سے رخصت ہوئی تھیں۔

More

Comments
1000 characters