پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے نوجوان اسٹارضرار خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مختصر کردار کی ادائیگی کے دوران ہی وہ سپر اسٹار ماہرہ خان کو پسند آنے لگے تھے۔ ماہرہ خان نے انہیں نہ صرف پسند کیا بلکہ کام کی پیش کش بھی کی اور وہیں سے ان کے فنی کیریئر کا آغاز ہوا۔
ضرار خان ایک فٹنس ٹرینر اور سوشل میڈیا کونٹینٹ کیریئٹرہیں۔ وہ ایک نوجوان اسٹار بھی ہیں جو آہستہ آہستہ ڈراموں میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے کامیابی کی سیڑھیاں عبور کررہے ہیں۔ ان کےکریڈٹ پر ”کالج گیٹ“، ”جفا“ اور آن ائیر ڈرامہ سیریز ”میم سے محبت“ جیسے شاہکار ہیں۔ ”میم سے محبت میں“ ان کے معصعوم اور پیار کرنے والے کردار کو بے حد پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ’فوچیا میگزین‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی زندگی کےمختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
رجب بٹ کا فیملی بلاگنگ اور شاندار شادی پر تنقید کا کرارا جواب
انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کا تعلق کوہاٹ جب کہ والدہ پشاور سے ہے، ان کے والدین پشتون ہیں، تاہم اب وہ لاہور میں رہائش پذیر ہیں۔
اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے والد پاک فوج میں تھے، جس وجہ سے ان کا بچپن پاکستان کے مختلف شہروں میں گزرا جہاں کے تعلیمی اداروں سے انہوں نے تعلیم بھی حاصل کی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہیں سب سے پہلے ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں مختصر کردار کی پیش ہوئی۔
اپنی فنی زندگی کے آغاز کے بارے میں ضرار خان کا کہنا تھا کہ انہیں سب سے پہلے ایک اشتہار میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، جس کے بعد ماہرہ خان کے ساتھ فلم میں مختصر کردار کی آفر ہوئی۔
شاہ رخ خان نے بھارتی اداکاروں سے کون سی انوکھی فرمائش کر دی؟
ضرار خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے فٹنس ٹرینر کے دور کے بعد ماڈلنگ کر رہے تھے جب انہیں فواد خان اور ماہرہ خان اسٹارر فلم نیلوفر میں ایک چھوٹا سا سائیڈ رول ملا جو ابھی ریلیز ہونا باقی ہے اور وہیں ماہرہ خان نے ان کی صلاحیتوں کو دیکھا اور اپنی اسپورٹس سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ میں کام کی پیش کش کردی اور یہ انڈسٹری میں ان کا لانچنگ پیڈ ثابت ہوا۔
ضرار خان کے مطابق ابھی تک وہ نصف درجن سے زائد ڈراموں، ٹیلی فلموں، فلم اور ویب سیریز میں کام کر چکے ہیں اور ہر ڈرامے میں خود کو بہتر سے بہتر ثابت کر نے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ’میم سے محبت‘ میں ان کے کردار کو پسند کیا جا رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ شروع میں انہیں کراچی پسند نہیں تھا لیکن اب جیسے جیسے ان کی دوستیاں اور تعلقات بٖڑھنے لگے ہیں انہیں یہ شہر، یہاں کا کھانا اور لوگ اچھے لگنے لگے ہیں۔