ایک خاتون ٹک ٹاکر نے اپنے 250 سال پرانے گھر کے فرش کے نیچے ایک ایسی چیز دریافت کی جس نے دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

ٹک ٹاکر امیلیا، جن کا ٹک ٹاک ہینڈل ”@hauntedamelia“ ہے، انہوں نے اس حوالے سے ایک ویڈیو شئیر کی، جس کے کیشن میں انہوں نے لکھا ”مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں نے کیا پایا!“، اس ویڈیو کو اب تک 9 ملین سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

امیلیا نے بتایا کہ انہوں فرش پر چلتے ہوئے ایک لکڑی کے تختے کو ہلتے ہوئے محسوس کیا، جب انہوں نے تختے کو ٹھیک سے دوبارہ ٹھوکنے کیلئے اکھاڑا تو نیچے کچھ غیر معمولی اشیاء نظر آئیں۔

ان میں سے ایک 1904 کا ایڈورڈ VII پینی تھا، جو بظاہر عام سکّہ لگ رہا تھا۔ لیکن اصل حیرانی تب ہوئی جب انہوں نے پرانے تختوں کے نیچے ایک عجیب مستطیل چیز دبی ہوئی دیکھی۔

”یہ کیا ہو سکتا ہے؟“ امیلیا نے حیران ہو کر سوچا اور دھول جھاڑنا شروع کی، بالکل ایسے جیسے کوئی ماہر آثارِ قدیمہ کسی صدیوں پرانے راز سے پردہ اٹھا رہا ہو۔

ترکی میں خوفناک طوفان کے دوران آسمان پر شیطان کا ظہور، ویڈیو وائرل

بالآخر، کافی محنت کے بعد، وہ اس گندی اور پراسرار چیز کو کھینچ کر نکالنے میں کامیاب ہو گئیں۔ یہ ایک قدیم کتاب تھی، جس کے صفحات سنہری اور موٹے تھے، جیسے کسی خاص مقصد کے لیے تیار کیے گئے ہوں۔

کتاب کے ابتدائی صفحات پرانی تصویروں سے بھرے تھے، جو زیادہ خطرناک نہیں لگ رہی تھیں، لیکن جیسے ہی وہ مزید آگے بڑھیں، چیزیں ”خوفناک رخ“ اختیار کر گئیں۔

امیلیا نے لرزتی آواز میں کہا، ’میں نے ایک تصویر دیکھی، اور مجھے لگا جیسے یہ میرے ہی گھر کی ہے!‘

کتاب میں مزید خالی کمروں کی تصاویر تھیں، جنہیں دیکھ کر امیلیا کو ایک عجیب سی بےچینی محسوس ہو رہی تھی۔ لیکن سب سے زیادہ خوفناک بات یہ تھی کہ ہر تصویر میں ایک سیاہ سایہ نظر آ رہا تھا۔

یہ کتاب کس کی تھی، اور کیوں یہاں چھپائی گئی تھی؟ ابھی تک اس کا کوئی جواب نہیں، لیکن کچھ ناظرین نے مذاق میں کہا کہ بہتر ہوگا کہ امیلیا اسے وہیں چھوڑ دے، کہیں وہ کسی بدروح کو نہ جگا دے۔

ایک صارف نے خبردار کیا، ’بس اسے واپس رکھ دو!‘۔ جبکہ دوسرے نے لکھا، ’یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جہاں سے زیادہ تر ہارر فلمیں شروع ہوتی ہیں!‘

کچھ ناظرین نے اسے ”ایول ڈیڈ“** فلم کی بدنامِ زمانہ ”نیکرونومیکن“ کتاب سے تشبیہ دی، جو جادوئی عملیات اور آسیبوں کو بلانے کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

تاہم، کچھ حقیقت پسندوں نے اس دریافت کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیا۔

موت کے قریب شخص میں ظاہر ہونے والی خوفناک نشانیاں کیا ہیں؟ ل

ایک صارف نے تبصرہ کیا، ’یہ بس ایک پرانا تصویری البم لگتا ہے، اور سائے شاید وقت کے ساتھ ہی پڑ گئے ہوں گے۔‘

دوسروں نے قیاس کیا کہ شاید ’یہ کسی خاندان کی تاریخ یا گھر کی تعمیر کے وقت لی گئی تصویریں ہیں‘، یا پھر ’یہ گھر پہلے جلا تھا اور پھر دوبارہ بنایا گیا تھا۔‘

امیلیا نے اعلان کیا کہ وہ اس جگہ کو مزید کھودنے کا ارادہ رکھتی ہیں تاکہ مزید رازوں سے پردہ اٹھایا جا سکے۔

انہوں نے پرجوش انداز میں کہا کہ ’مجھے نہیں معلوم کہ ان تختوں کے نیچے اور کیا دفن ہو سکتا ہے!‘۔

کیا یہ واقعی کسی خوفناک کہانی کی شروعات ہے، یا صرف ایک پرانی یادگار؟ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

More

Comments
1000 characters