جھانوی کپور کی بہن بالی ووڈ اداکارہ خوشی کپور کی تازہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ تصویر میں اداکارہ ہوڈی پہنے ایک شخص کو گلے لگاتی نظر آ رہی ہیں۔
بالیووڈ اداکارہ خوشی کپور اکثر خبروں کی زد میں رہتی ہیں۔ اب اپنی ایک حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک شخص کوگلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس شخص کا چہرہ کیمرے کی طرف نہیں ہے۔ تاہم، خوشی نے اس شخص کو ٹیگ نہیں کیا۔
اداکار عامر خان تیسری شادی کیلئے تیار، دُلہنیا کون؟
تصویر کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا جہاں ہر کوئی اس پراسرارشخص کے نام کا اندازہ لگانے کی کوشش کررہا ہے۔
یہ پوسٹ اس وقت منظر عام پر آئی ہے جب خوشی کی فلم ”لویاپا“ 7 فروری کو ریلیز ہونے والی ہے، اور اس کی تصاویر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا ہے۔
سیف علی خان حملہ آور کیس : چہرے کی شناخت سے ملزم کی تصدیق ہوگئی
اب تک خوشی نے اس شخص کا نام نہیں بتایا، مگر انٹرنیٹ پر بہت سے لوگ یہ مانتے ہیں کہ وہ ابراہیم علی خان ہیں۔
اگرچہ بہت سے لوگوں نے یہ اندازہ لگایا کہ وہ پراسرار شخص ابراہیم علی خان ہو سکتے ہیں، جب کہ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ وہ خوشی کا افواہ شدہ بوائے فرینڈ، ویدانگ رینا ہیں۔
واضح رہے کہ کرن جوہر سیف علی خان اور امریتا سنگھ کے بیٹے ابراہیم علی خان کو ایک فلم میں لانچ کرنے والے ہیں۔ وریں اثنا خوشی کپور کی دوسری فلم“لو پاپا“، جس میں وہ جنید خان کے ساتھ نظر آئیں گی، اگلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بننے کے لیے تیارہے۔