زمین کے گھومنے کے حیرت انگیز مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ماہر فلکیات نے واضح طور پر زمین کو گول گھومتے دکھایا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات ڈورجے انگچک نے لداخ میں وقت گزرنے کی ایک خوبصورت ویڈیو بنائی۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ زمین آہستہ آہستہ گھوم رہی ہے۔
انگچک جو ہانلے میں ایک فلکیاتی رصد گاہ میں فرائض انجام دیتے ہیں حال ہی میں انہوں نے ایک خصوصی ویڈیو شئیر کی ہے۔ بھارتی ماہر فلکیات نے 24 گھنٹے کی ٹائم لیپس ویڈیو بنائی جس میں دن کے وقت سے رات کے وقت تک ہونے والی تبدیلی کی مناظر قید تھے۔
انسان کا چاند پر قیام حقیقت بن سکتا ہے؟ دلچسپ تحقیق
یہ ایک اہم اور دلچسپ بات ہے کہ اگرچہ ہم زمین کے گھومنے کو محسوس نہیں کر سکتے، جب کہ یہ حقیقت ہے کہ زمین ہمیشہ حرکت میں رہتی ہے اپنے گرد گھومتی ہے اور سورج کے گرد چکر لگاتی ہے۔ ویڈیو میں زمین کی گردش کو دکھایا گیا ہے، جب کہ آکاشگنگا میں ستارے ساکت رہتے دکھائی دے رہے ہیں۔
بھارتی ماہر فلکیات ڈورجے نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ستارے اپنی جگہ ساکت رہتے ہیں، لیکن زمین کبھی گھومنا نہیں روکتی، ہم نے اس پر زور منصوبے کے دوران درپیش چیلنجوں پر زور دیا۔
ڈائنوسارز کی زمین پر واپسی؟ ماہرین کا سنسنی خیز انکشاف
بھارت میڈیا انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی ماہر فلکیات ڈورجے کو یہ منظر ریکارڈ کرنے میں کافی محنت اور وقت لگا، تقریبا چار راتوں کے دوران یہ منظر کیپچر کرنے میں کامیابی ملی۔ اس دوران ڈورجے انگچک آلات کے اسٹوریج کے مسائل کا سامنا رہا، بیٹریز بھی ختم ہوچکی تھیں، تاہم اس سب میں بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا۔
رپورٹ کے مطابق انگچک نے زمین کی نقل و حرکت کو ٹریک کرنے اور کیمرے کی ترتیبات کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے خصوصی آلات کا استعمال کیا۔ کئی بار کوشش کرنے کے بعد بالآخر انہیں زمین کے گھومنے کی ہموار ویڈیو حاصل ہوسکی۔