رجب بٹ ایک معروف پاکستانی ڈیجیٹل کریٹر ہیں جو اپنے دلچسپ فیملی ولاگزاور ٹک ٹاک لائیو سیشنز کے لیے مشہور ہیں۔ ان کے یوٹیوب چینل پر 5.64 ملین سبسکرائبرز ہیں اور پچھلے دو سالوں میں ان کی فیملی ولاگز نے بے شمار ویوز اور مضبوط فین فالوئنگ حاصل کی ہے۔

حال ہی میں، ان کی شادی نے میڈیا کی توجہ حاصل کی تھی کیونکہ اس میں لگژری تقاریب، معروف مہمانوں کی موجودگی اور قیمتی تحائف شامل تھے۔ تاہم، ان کی شادی کے دوران کچھ غیر قانونی تحائف جیسے کہ بندوق اور شیر کے بچوں کی تحفے کے باعث انہیں قانونی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی اس سرگرمی نے انہیں مزید خبروں میں لے آیا، جس کے بعد ان کے متعلق مختلف قانونی اور اخلاقی سوالات اٹھنے لگے۔

رجب بٹ نے حال ہی میں ایک نجی چینل پر ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی شادی اور فیملی بلاگنگ پر ہونے والی تنقید پر کھل کر بات کی۔

شام ادریس کے الزامات کے بعد ڈکی بھائی نے ہزاروں سبسکرائبر کھودیے

فیملی بلاگنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رجب بٹ نے کہا، جب ایک امیر آدمی کا سی اے پاس بے روزگار بیٹا ایک غریب آدمی کے سی اے فیل بیٹے کو لینڈ کروزر چلاتے ہوئے دیکھے گا، تو اسے دکھ ہوگا، اور وہ اس پر تنقید کرے گا۔ میں آپ کو ڈکی کی ایک مثال دے سکتا ہوں۔ انہوں نے گیمنگ اور روسٹنگ کی جس میں وہ گالی گلوچ کے الفاظ استعمال کر رہے تھے۔ یہ لوگوں کو اچھا نہیں لگا۔ اس لیےانہوں نے اسے چھوڑ دیا۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ جب ڈکی بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ڈیلی فیملی بلاگنگ شروع کی اس نے اسے کامیابی دی، لیکن شادی کے بعد وہ کیا کرسکتے ہیں وہ اپنی بیوی کو تو نہیں چھپا نہیں سکتے، جو ان کے ساتھ ہے۔ لوگ ان سے نفرت کریں گے چاہے کچھ بھی ہو کیوں کہ وہ اعلیٰ ڈیجیٹل تخلیق کاروں میں سے نہیں ہے۔

کرینہ کپور آئیفا ایوارڈ 2025 کی تقریب میں دادا راج کپور کو خراج تحسین پیش کریں گی

انہوں نے کہا کہ، اسی طرح، میرے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا جب میں اعلیٰ درجے کے بلاگرز کی دوڑ میں شامل ہوا تو مجھ پر تنقید شروع ہوگئی۔ شادی سے پہلے میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز کیں تو لوگ اسے بہت پسند کر رہے تھے۔ شادی کے بعد میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ویڈیوز پوسٹ کیں کیونکہ میں نے اپنا زیادہ وقت دوستوں کے ساتھ گزارا تھا تو تنقید ہوئی کہ میں اپنی بیوی کو وقت نہیں دیتا۔ یہاں تک کہ اگر میں اپنی بیوی کو کسی بھی بلاگ میں دکھاتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ وہ اپنی بیوی کو دکھا کر فالوورز حاصل کر رہا ہے۔ ہم کیا کر سکتے ہیں۔

اپنی شادی پر بے جا نمودونمائش اور اسراف پر کی جانے والی تنقید پر انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے ایک عام شادی کی۔ میری شادی کے چند فنکشنز تھے جن میں مایوں، مہندی، بارات اور ولیمہ کے فنکشنز شامل تھے۔ لیکن اگر میرے دوست جنہیں میں دل وجان سے چاہتا ہوں اور وہ بھی مجھ پر جان نچھاور کرتے ہیں شادی میں آئے اور میری شادی پر پیسے خرچ کر کے خوشی منانے کی خواہش پوری کریں تو میں انہیں روک نہیں سکتا کیونکہ میری شادی کو لے کر ان کے بہت ارمان تھے۔

رجب بٹ نے مزید کہا کہ میں وہ نہیں تھا جو خود پر پیسے پھینک رہا تھا، میں کیا کر سکتا تھا۔ میں اپنے دوستوں کوروک نہیں سکتا تھا۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے شب وروز محنت کی ہے۔ میں نے بھی صفر سے شروعات کی تھی اور آج بھی اپنی صحت اور وقت کی پروا کیے بغیر محنت کررہا ہوں۔

انہوں نے سوال کیا کہ آخر ہمارے کام پر تمقید کر نے کی بجائے حوصلہ افزائی کیوں نہیں کی جاتی ہے جو زیادہ بہتر ہے۔

More

Comments
1000 characters