بھارت کے شہر پریاگ راج میں جاری کمبھ کے میلے سے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کرنے والی مونا لیزا بالی وڈ کی فلموں میں تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع خرگون سے تعلق رکھنے والی 16 سال کی مونا لیزا بھوسلے نے رائٹر اور ہدایتکار سنوج مشرا کی فلم ”دی ڈائری آف منی پور“ سائن کر لی ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ سنوج مشرا فلم میں کام کرنے کی پیشکش لے کر مونا لیزا کے گھر گئے تھے۔ فلم ”دی ڈائری آف منی پور“ کی شوٹنگ فروری میں کی جائے گی۔
بھارت کے کمبھ میلے میں ہار بیچنے والی لڑکی کی دنیا کیوں دیوانی؟ ویڈیو وائرل
بھارتی کرکٹرز کو مصنوعی ذہانت نے ”مہا کمبھ میلے“ میں شرکت کروا دی
مونا لیزا بھوسلے خرگون کے علاقے مہیشور میں رہتی ہیں جہاں وہ بچپن سے پھول بیچنے کا کام کر رہی ہیں۔
مونا لیزا بھوسلے نرمادا دریا کے کنارے پر موجود قلعہ گھاٹ میں کئی برسوں سے پھول بیچتی آئی ہیں تاہم انہیں شہرت تب حاصل ہوئی جب ایک کانٹینٹ کری ایٹر نے انہیں کمبھ کے میلے میں مالا فروخت کرتے ہوئے شوٹ کیا۔
مونا لیزا کی آنکھوں کی خوبصورتی نے جلد ہی انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
وائرل ہونے کے بعد اُن کا کاروبار بھی کافی متاثر ہوا کیونکہ عوام کی بڑی تعداد دن بھر اُن سے سیلفیاں بنواتی رہی۔ سوشل میڈیا مقبولیت کے بعد مونا لیزا کمبھ کے میلے سے مہیشور واپس چلی گئی ہیں۔