بالی وڈ اداکار عامر خان، رینا اور کرن راؤ سے طلاق کے بعد اب تیسری بار دُلہا بننے کیلئے پر تولنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ 59 سالہ عامر خان حال ہی میں ایک خاتون کے ساتھ تعلقات استوار کر چکے ہیں جن کی سنجیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔

عامر خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ جس پراسرار خاتون کے ساتھ عامر خان نے تعلقات استوار کئے اس کا تعلق بنگلور سے ہے.

میرے بچوں کو مجھ میں دلچسپی نہیں، بالی ووڈ اداکار عامر خان اولاد سے مایوس؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ان کی پرائیویسی کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات بیان نہیں کرنا چاہیے لیکن میں آپ کو یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ عامر خان نے ایک خاتون کو اپنے خاندان سے متعارف کرایا ہے اور یہ ملاقات کافی خوشگوار رہی ہے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی اس نئی محبوبہ کی شناخت تاحال ایک راز ہے، تاہم اس پیش رفت نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا ہے، جو اِس جوڑے کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، تاہم یہ عامر خان اور انکی مبینہ گرل فرینڈ پر منحصر ہے کہ وہ کب اعلانیہ طور پر اس تعلق کا اقرار کرنا چاہیں گے۔

**خوشگوار تعلقات کے باوجود کرن راؤ نے عامر خان سے طلاق کیوں لی **

واضح رہے کہ عامرخان بالی وڈ میں کامیابی ملنے سے بہت پہلے رینا دتہ سے شادی کرچکے تھے، جوڑے نے 1986 میں شادی کی اور ان کے دو بچے جنید خان اور ایرا خان ہیں۔ طویل ازدواجی زندگی ایک ساتھ گزار کر وہ 2002 میں الگ ہو گئے تھے۔

بعد ازاں 28 دسمبر 2005 میں عامر خان نے کرن راؤ کے ساتھ شادی کی، تاہم جولائی 2021 میں شادی کے 16 سال بعد انہوں نے اپنے راستے جدا کرلیے تھے۔

More

Comments
1000 characters