جب آپ ٹیکسی بک کرتے ہیں، تو آپ کا مقصد صرف اپنی منزل تک جلدی اور آرام دہ طریقے سے پہنچنا ہوتا ہے۔ لیکن اگر آپ دہلی میں عبدالقدیر کی اوبر (Uber) میں بیٹھیں، تو شاید آپ یہ چاہیں گے کہ سفر ختم ہی نہ ہو!

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ شیئر کی گئی اس پوسٹ میں عبدالقدیر کی ٹیکسی کے اندرونی حصے کی جھلک دکھائی گئی، جہاں مسافروں کے لیے ایسی سہولیات موجود ہیں جو عام طور پر ہوائی جہاز کے بزنس کلاس میں ہی دیکھنے کو ملتی ہیں!

سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ پیسہ کیسے بچائیں، جانئے 7 آسان طریقے

مسافروں کے لیے خواب جیسا سفر

عبدالقدیر اپنی ٹیکسی میں نہ صرف بہترین سواری فراہم کر رہے ہیں بلکہ ایک ناقابلِ فراموش تجربہ بھی دے رہے ہیں۔ ان کی گاڑی میں درج ذیل سہولیات بالکل مفت دستیاب ہیں،

✔ اسنیکس اور پانی

✔ وائی فائی

✔ پرفیوم اور سینیٹائزر

✔ دوائیں اور ٹشوز

✔ ہاتھ میں پکڑے جانے والے پنکھے

✔ حتیٰ کہ ایش ٹرے بھی!

سوشل میڈیا پر لوگ عبدالقدیر کی اس انوکھی پیشکش سے بے حد متاثر ہو رہے ہیں اور اپنے تبصروں کے ذریعے خوشی کا اظہار اور تعریف کررہے ہیں،

ایک صارف کے جزبات، ’یہ سب کچھ دیکھ کر ایک مسافر نے مذاق میں کہا، ’یہ سہولت تو ایئرلائنز سے بھی بہتر ہے!‘

ایک صارف نے لکھا، ’ایسے ایماندار اور خیال رکھنے والے ڈرائیور کے لیے پہچان ضروری ہے!‘

ایک اور شخص نے دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا،’میں ان کے ساتھ سواری کہاں سے بک کر سکتا ہوں؟‘

یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ وہ ایسی سروس کے لیے اضافی پیسے دینے کے لیے تیار ہیں۔

’یہ لاجواب ہے! میں اس لگژری تجربے کے لیے پریمیم قیمت ادا کرنے کو بھی تیار ہوں،‘ ایک صارف نے کہا۔

دوران سفر پرواز میں شدید جھٹکے، مسافر جہاز کی چھت میں پھنس گیا

اوبر جیسی عام سواری کا وائرل ہونا کوئی روز کا معمول نہیں، لیکن عبدالقدیر نے یقینی طور پر ٹیکسی سروسز کا معیار بہت بلند کر دیا ہے۔ ان کا جذبہ اور محنت نہ صرف ایک متاثر کن کہانی ہے بلکہ ایک مثال بھی کہ اگر کوئی خدمت دل سے کی جائے تو وہ عام سے خاص بن جاتی ہے۔

More

Comments
1000 characters