معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کو سوشل میں ہزاروں سبسکرئبر کا نقصان اٹھانا پڑگیا، چند دن پہلے یوٹیوبر شام ادریس نے اپنے پرانے حریف ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے تھے اور چند ثبوت بھی سامنے لے آئے ہیں۔
شام ادریس نے 7 سال کی خاموشی توڑتے ہوئے 26 جنوری 2025 کو ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ڈکی بھائی پر سنگین الزامات عائد کیے جس کے نتیجے میں ڈکی بھائی نے تقریباً 1 لاکھ 60 سبسکرئبر کھو دیئے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ڈکی بھائی کا فیس بک پیج بند کروانے کے پیچھے اُن کا ہی ہاتھ تھا جس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ ویڈیو کانٹینٹ تھا۔
شام ادریس نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ 7 سال پہلے جو چیز مجھے سمجھ آگئی تھی وہ اب آپ سب کے سامنے بے نقاب ہورہی ہے، ڈکی نے چھوٹے یوٹیوبرز کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس حوالے سے معروف یوٹیوبر جنید اکرم کہتے ہیں قائد و ضوابط بھی کوئی چیز ہوتی ہمیں اپنے معاشرے اور کلچر کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔
ہم نے ہمیشہ یہ سوچ کرکام کیا کہ میں جو کونٹنٹ بنا رہا ہوں اسے 5 سال بچہ ہو یا 12 سال کا لڑکا بلکہ اسے 60سال کی خاتون بھی دیکھی گی کیونکہ آپ کو نہیں پتہ کے آپ کی ویڈیو کہاں کہاں دیکھی جائے گی ۔
جنید اکرم کا کہنا تھا کہ جو بھی کام کریں وہ ذمہ داری کے ساتھ کریں صرف ویوز کی لالچ میں ایسا کام نہ کریں جو شرمندگی کا باعث ہو، یوٹیوب ویڈیو بنانے والے اخلاقیات کے دائرہ سے باہر نہ جائیں ایسے ویڈیو بنانے سے گریز کریں جسے فیلمیز پسند نہ کریں اور ہمارے بچوں پر منفی اثر نہ پڑے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کو ویوز حاصل کرنے کی لت لگ جائے اور آپ کے کانٹنٹ کی کمی ہو تو پھر آپ الٹی سیدھی حرکتیں کرتے ہیں کہ کسی طرح ویڈیو وائرل ہوجائیں ۔
انہوں نے یوٹیوب پر کانٹینٹ بنانے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر آپ کے پاس کوئی ٹیلنٹ ہے نئے آئیڈیاز ہیں تو ضرور سامنے لائیں ہمیشہ لمبی ریس کا گھوڑا بنیں کیونکہ پانی اور ٹیلنٹ کو کوئی نہیں روک سکتا وہ اپنا راستہ خود ہی آگے بنائیں گے ۔
واضح رہے کہ شام ادریس اور ڈکی بھائی کے درمیان گزشتہ 7 سال سے جھگڑا ہے جس کا آغاز ڈکی بھائی کی جانب سے ہوا تھا۔
ڈکی بھائی نے شام ادریس کی ڈیلی وی لاگنگ پر تنقید کرتے ہوئے شادی اور دیگر چیزوں پر بات کی جس کے بعد دونوں کے درمیان کھل کر کشیدگی ہوئی۔