سابق بھارتی کرکٹر اور راجیہ سبھا کے رکن نوجوت سنگھ سدھو نے محض 5 ماہ سے بھی کم عرصے میں 33 کلو وزن کم کر کے سب کو حیرانی میں مبتلا کردیا ہے۔

سدھو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گذشتہ روز دو تصاویر شیئر کیں، جن میں ایک تصویر پانچ ماہ پرانی تھی جبکہ دوسری حالیہ لی گئی تھی۔

راکھی ساونت پاکستانی اداکار سے شادی کرنے لاہور پہنچ گئیں، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

ان تصاویر میں واضح طور پر ان کے جسمانی حجم میں کمی نظر آتی ہے۔

ایک تصویر میں سدھو نارنجی رنگ کی جیکٹ اور پگڑی میں ہیں، جو کہ وزن کم کرنے سے پہلے کی ہے، جبکہ دوسری تصویر میں آسمانی رنگ کی پگڑی میں ہیں، جو ان کی حالیہ حالت کو ظاہر کرتی ہے۔

سدھو نے ان تصاویر کے ساتھ ایک کیپشن میں اپنے وزن کم کرنے کے راز کا بھی انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اگست سے لے کر اب تک صرف 5 ماہ میں 33 کلو وزن کم کیا ہے جو میری قوت ارادیت، عزم، مستقل مزاجی اور روزانہ کی طویل واک کی بدولت ممکن ہوا۔

انہوں نے اپنے مداحوں کو پیغام دیا کہ ”ناممکن کچھ بھی نہیں ہے، دوستوں۔“

سدھو کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور صارفین ان کی محنت اور عزم کی تعریف کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters