گیس کے چولہے کو صاف کرنا ایک ضروری کام ہے جسے اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، حالانکہ یہ ہمارے روزمرہ کے کھانوں کی تیاری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
باورچی خانے کی صفائی کرتے وقت گیس کے چولہے کی صفائی اکثر نظرانداز کی جاتی ہے، لیکن یہ ایک ایسا عمل ہے جو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ضروری ہے تاکہ کھانے سے متعلق بیماریوں سے بچا جا سکے۔
اگر آپ ایک مصروف خاتون ہیں جو بیک وقت مختلف کاموں میں مصروف رہتی ہیں، تو آپ بخوبی جانتی ہوں گی کہ بعض اوقات غیر ارادی طور پر ایسی چھوٹی چھوٹی غلطیاں ہو جاتی ہیں جو نہ صرف وقت کا ضیاع کرتی ہیں، بلکہ چولہے کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہیں اور آپ کی حفاظت کے حوالے سے مسائل بھی پیدا کر سکتی ہیں۔
بلیک ہیڈز سے مکمل نجات کے لیے یہ گھریلو نسخے اپنائیں
اس لیے اپنے گیس کے چولہے کی صفائی کے دوران ان عام غلطیوں سے بچنا ضروری ہے، تاکہ آپ نہ صرف چولہے کی کارکردگی کو برقرار رکھ سکیں بلکہ اس کی عمر بھی بڑھا سکیں۔
گیس کے چولہے کی صفائی کے دوران اہم غلطیاں جن سے پرہیز کیا جائے
برنرز کو ٹھنڈا ہونے سے پہلے صاف کرنا
چولہے کے برنرز کو گرم حالت میں صاف کرنے سے نہ صرف آپ زخمی ہو سکتی ہیں، بلکہ یہ چولہے کی سطح کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ ہمیشہ چولہے کو ٹھنڈا ہونے دیں تاکہ آپ اپنی حفاظت بھی کر سکیں اور چولہے کی شکل بھی برقرار رہے۔
کک ٹاپ کو نہ اٹھانا
بہت سے چولہے ایسے ڈیزائن کیے جاتے ہیں کہ آپ ان کے کک ٹاپ کو اٹھا کر صفائی کر سکیں، لیکن یہ سہولت اکثر نظرانداز کر دی جاتی ہے۔ کک ٹاپ اٹھا کر آپ چولہے کے چھپے ہوئے حصوں تک آسانی سے پہنچ سکتی ہیں، جس سے صفائی بہتر ہو سکتی ہے۔
صفائی کی غلط اورغیر معیاری پروڈکٹس کا انتخاب
سخت کیمیکل جیسے بلیچ یا امونیا چولہے کی سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اس کے بجائے، نرم اور غیر کھرچنے والے صفائی کے مواد یا ڈی آئی وی محلول جیسے پانی اور ڈش صابن کا استعمال کریں تاکہ چولہے کی سطح محفوظ رہ سکے۔
گیلے پرزوں کو دوبارہ جوڑنا
جب گیس کے چولہے کے برنر اور گریٹس دھوئے جائیں، تو انہیں خشک ہونے کا وقت دیں۔ گیلے پرزوں کو دوبارہ جوڑنے سے زنگ لگ سکتا ہے اور اگنیشن کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔
گریٹس اور ڈرپ پین کو نظر انداز کرنا
گریٹس اور ڈرپ پین وہ حصے ہیں جو چکنائی اور کھانے کے ذرات جمع کرتے ہیں۔ انہیں صاف کرنے کے لیے گرم صابن والے پانی میں بھگو کر صاف کریں تاکہ چولہے کی کارکردگی برقرار رہے۔
اگنیشن پورٹس کی صفائی نہ کرنا
وقت گزرنے کے ساتھ، کھانے کے ذرات اگنیشن پورٹس میں جمع ہو سکتے ہیں، جس سے چولہے کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔ ان حصوں کی صفائی کے لیے نرم برش یا ٹوتھ پک کا استعمال کریں تاکہ آپ کے چولہے کی کارکردگی بہتر رہے۔
Comments are closed on this story.