سعودی عرب کی معروف گھڑ سوار، شہد الشمری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ فارمیسی میں گھوڑے پر سوار ہو کر خریداری کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین حیران ہیں۔

کچھ لوگوں نے اسے نظم و ضبط کے خلاف قرار دیا اور حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔ تاہم، ان کے مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ان کا اپنا منفرد انداز ہے، اور وہ نئی روایات قائم کر رہی ہیں۔

لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ یہ لڑکی گھوڑے پر ایسے خریداری کرنے نکلی ہو۔ اس سے پہلے بھی شہد الشمری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ جازان کے بڑے شاپنگ سینٹر، ہائپر التوفير میں گھوڑے پر سوار ہو کر مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آئیں۔

آخر یہ شہد الشمری کون ہیں؟

شہد الشمری سعودی عرب کی ایک باصلاحیت نوجوان گھڑ سوار ہیں، جو کم عمری میں اپنی مہارت اور شوق کی بدولت شہرت حاصل کر چکی ہیں۔ گھڑ سواری سے ان کا لگاؤ بچپن سے تھا، اور اپنی محنت اور لگن کے باعث وہ نہ صرف گھڑ سواری میں ماہر بنیں بلکہ انہوں نے مقامی و علاقائی مقابلوں میں بھی شرکت کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ان کی اس کامیابی نے انہیں سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبولیت دلائی، جہاں وہ ٹک ٹاک سمیت مختلف پلیٹ فارمز پر اپنی گھڑ سواری کی حیرت انگیز ویڈیوز شیئر کرتی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ زندگی کے ساتھ ساتھ شہد سوشل تقریبات میں بھی بھرپور انداز میں جلوہ گر ہوتی ہیں۔

شہد کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک حالیہ انٹرویو میں دلچسپ انکشاف بھی سامنے آیا جب انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس ابھی تک گاڑی نہیں ہے کیونکہ ان کی عمر صرف 18 سال ہے اور ان کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں۔ جب ان کے وزن کا ذکر آیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کا وزن 50 کلوگرام ہے، جسے انٹرویو کے دوران ایک میزانیے پر چیک بھی کیا گیا اور وہ درست نکلا۔ شہد ایک ایسی نوجوان سعودی خاتون کے طور پر بھی ابھر رہی ہیں جو روایتی سوچ کو چیلنج کر رہی ہیں۔

More

Comments
1000 characters