بلیک ہیڈز کا مسئلہ عام طور پر جلد کے مسام کے بند ہونے کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، جس سے دھول، مٹی اور تیل جمع ہونے لگتے ہیں۔ یہ مواد جلد کے اندر سیبم کی پیداوار بڑھانے کا سبب بنتا ہے، جو بلیک ہیڈز کو جنم دیتا ہے۔

اس کے علاوہ، جلد میں موجود مردہ خلیے اور تیل مل کر ایک پلگ کی شکل اختیار کر لیتے ہیں، جو مسام کو بند کر دیتا ہے اور بلیک ہیڈز کی موجودگی کو بڑھا دیتا ہے۔

بلیک ہیڈز زیادہ تر ناک، ماتھے اور ٹھوڑی کے علاقے میں ظاہر ہوتے ہیں اور جلد کو سیاہ، بے جان اور غیر متوازن بنا دیتے ہیں۔ جب یہ دھبے ہوا سے رابطے میں آتے ہیں، تو وہ آکسیڈائز ہو جاتے ہیں اور ان کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے۔ ان کا سائز زیادہ تر چھوٹا ہوتا ہے اور یہ درد یا سوجن کا باعث نہیں بنتے، مگر یہ جلد کی صحت اور ساخت کو متاثر کرتے ہیں۔

ہونٹوں اور گالوں کی قدرتی چمک کے لیے یہ 3 قسم کے گھریلو ٹنٹ آزمائیں

ماہرین جلد کے مطابق، بلیک ہیڈز کا مسئلہ اکثر ہارمونل تبدیلیوں، صفائی کی کمی اورچکنی جلد کی وجہ سے بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ، تیزابیت کی زیادتی یا بیکٹیریا کا اثر بھی ان کا باعث بن سکتا ہے۔ اس لیے ان سے بچنے کے لیے صفائی کے خاص طریقوں کو اپنانا ضروری ہے تاکہ مسام کو صاف رکھا جا سکے اور بلیک ہیڈز سے بچا جا سکے۔

بلیک ہیڈز سے نجات کے لئے گھریلو علاج

بلیک ہیڈز کا مسئلہ جلد کی صفائی کے فقدان اور سیبم کی اضافی پیداوار کے باعث پیدا ہوتا ہے، لیکن خوش قسمتی سے، چند گھریلو نسخے اس سے نجات دلانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ بھی بلیک ہیڈز سے پریشان ہیں تو ان سادہ اور قدرتی علاج کو آزما کر دیکھیں

دہی اور چنے کے آٹے کا ماسک

چہرے پر سیبم کے اخراج کو کم کرنے کے لئے چنے کے آٹے میں دہی ملا کر ایک پیسٹ تیار کریں اور چہرے پر لگائیں۔ کچھ دیر تک ٹھوڑی، ناک اور پیشانی پر آہستہ آہستہ مساج کریں۔

کیسٹر آئل: برباد ہوتے بالوں کے لیے ایک قدرتی علاج

حسبِ ضرورت عرق گلاب ڈال کر چہرے پر لگا رہنے دیں۔ پھر 10 سے 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ یہ عمل بلیک ہیڈز کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

چاول کے آٹے اور گلیسرین کا پیسٹ

چاول کا آٹا جلد کو نکھارنے والی خصوصیات سے بھرپور ہوتا ہے۔ بھیگے ہوئے چاولوں کا پیسٹ تیار کر کے اس میں گلیسرین ملائیں اور چہرے پر لگائیں۔ فیشل اسٹیپس کریں۔ 3 سے 4 منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔

یہ علاج جلد کی صفائی میں مددگار ہے اور بلیک ہیڈز کے مسئلے سے نجات دیتا ہے۔

شہد اور دار چینی کا اسکرب

ایک چمچ شہد میں آدھا چمچ دار چینی کا پاؤڈر ملا کر ایک مکسچر تیار کریں۔ اس مکسچر کو بلیک ہیڈز والے حصوں جیسے ناک اور ٹھوڑی پر لگائیں اور 10 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر انگلیوں سے آہستہ آہستہ رگڑیں، یہ جلد کی صفائی کرتا ہے اور بلیک ہیڈز کو دور کرنے میں مددگار ہے۔

ملتانی مٹی اور نارنجی کے چھلکے کا استعمال

ملتانی مٹی میں نارنجی کے چھلکے کو ملا کر ایک پیسٹ تیار کریں اور اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ ملتانی مٹی سیبم کی مقدار کو کم کرتی ہے، جبکہ نارنجی کے چھلکے کا وٹامن سی جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

ایلو ویرا جیل اور ٹی ٹری آئل کا مکسچر

ایلو ویرا جیل کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے کی خصوصیت کے ساتھ ٹی ٹری آئل بیکٹیریا کو دور کرتا ہے جو بلیک ہیڈز کا سبب بنتے ہیں۔ ٹی ٹری آئل کے چند قطرے ایلو ویرا جیل میں ملا کر چہرے پر لگائیں تاکہ جلد کی صفائی ہو اور بلیک ہیڈز دور ہو جائیں۔

More

Comments
1000 characters