آپ نے گھر کے بزرگوں کواکثر گھروالوں کو گھر میں داخل ہونے سے پہلے جوتے اور چپل اتار کر پاؤں دھونے کا کہتے سنا ہوگا۔ مختلف وجوہات کی بنا پر ایسا کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے، جن میں صحت اور صفائی کے عوامل شامل ہیں۔

پاؤں دھونا نہ صرف صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ آپ کے گھر کی صفائی اور ایک مثبت ماحول کو بھی برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کیا ”پینٹ بٹر“ورزش کے لیے ایک مثالی پری ورک آؤٹ سنیک ہے؟

یہاں اس کی کچھ اہم وجوہات دی گئی ہیں۔

جراثیم اور گندگی سے بچاؤ

جب آپ باہر چلتے ہیں، تو آپ کے پاؤں مختلف سطحوں سے رابطہ کرتے ہیں جیسے سڑکوں یا گلیوں میں موجود مٹی اور گندگی ۔ ان جگہوں پر جراثیم اور مضر صحت بیکٹیریا ہو سکتے ہیں، جو گھر میں داخل ہوتے ہی آپ کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

گھر لوٹنے کے بعد پاوں دھونے سے جلد صحت مند رہتی ہےاور انفیکشن کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

گھر کی صفائی

فرش پر چلنے کی وجہ سے زیادہ تر دھول اور جراثیم انسان کے پیروں پر لگ جاتے ہیں اور جب ان پیروں کو دھوئے بغیر لیٹ جائے تو یہی جراثیم اور دھول جسم میں ناک، منہ اورجلد میں پہنچ کر باآسانی انفیکشن پھیلاتے ہیں اور انفیکشن، بیکٹڑیا، اور فنگس سے بچنے کے لیے بھی صفائی کے ماہرین فرد کو پاوں دھونے کا مشورہ دیتے ہیں۔

پاؤں دھونے سے نہ صرف جسم کی صفائی برقرار رہتی ہے، بلکہ گھر کے فرش پر گندگی اور مٹی کا اثر بھی کم ہوتا ہے، جس سے گھر کا ماحول صاف اور صحت مند رہتا ہے۔

ٹانگوں میں دکھن کم محسوس ہوتی ہے

دن بھر کام کاج کے بعد جب ہم شام کو گھر لوٹتے ہیں تو ٹانگوں میں تھکاوٹ بڑھ جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے بعض اوقات پیروں میں دکھن اور اکڑن محسوس ہوتی ہے۔

ایسی حالت میں جب پاوں پر ٹھنڈا پانی گذارا جاتا ہے تو یہ ٹھنڈا پانی رگوں میں خون کی گردش کو بہتر بنا کر درد اور تھکاوٹ سے نجات دلا سکتا ہے اور فرد خود کو تازہ دم محسوس کرنے لگتا ہے۔

خاندان کی حفاظت

جب آپ پاؤں دھوتے ہیں تو آپ گھر کے دیگر افراد کو بیماریوں یا الرجی سے بچا سکتے ہیں، کیونکہ کچھ بیماریوں کے جراثیم پاؤں کے ذریعے گھر کے دوسرے افراد میں پھیل سکتے ہیں۔

More

Comments
1000 characters