آج کل لوگ کھانے کے برتنوں کا انتخاب اکثر بغیر کسی سوچ بچار کے کرتے ہیں، جس کا اثر براہ راست ان کی صحت پر پڑ سکتا ہے۔
بہت سے افراد یہ نہیں جان پاتے کہ کس قسم کے برتن میں کھانا کھانا صحت کے لئے فائدہ مند یا نقصان دہ ہو سکتا ہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے روزمرہ کے کھانے کے برتنوں کے بارے میں آگاہ ہوں تاکہ ہم صحت مند رہ سکیں ۔
آج ہم آپ کو ایسے برتنوں کے بارے میں بتائیں گے جن میں کھانا صحت کے لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
مٹی کے برتن
مٹی کے برتنوں میں کھانا کھانے کے صحت کے لحاظ سے بے شمار فوائد ہیں۔ یہ برتن قدرتی طور پر کھانے میں موجود غذائی اجزاء کو بہتر طریقے سے محفوظ رکھتے ہیں اور کھانے کا ذائقہ بھی مزید لذیذ ہوجاتا ہے۔؎
کیا ”پینٹ بٹر“ورزش کے لیے ایک مثالی پری ورک آؤٹ سنیک ہے؟
مٹی کے برتنوں میں کھانا پکانے کے لیے تیل کم سے کم درکار ہوتا ہے جو کہ صحت کے لیے فائدہ مند ہے۔ مزید یہ کہ یہ برتن سستے داموں میں دستیاب ہیں، جس سے آپ کی جیب پر زیادہ بوجھ نہیں پڑتا اور انہیں آسانی سے کچھ عرصہ استعمال کے بعد بدلا جاسکتا ہے۔
کوشش کریں کہ پلاسٹک اور میلامائین کے برتنوں کو اپنی زندگی سے دور رکھیں کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں۔
اسٹیل کے برتن
اسٹیل دھات کی ایک خاص قسم ہے، جو صحت کے لیے محفوظ ہے اور جسے طویل مدت تک استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم اسٹیل کے برتنوں میں کھانا پکانے یا کھانے سے کوئی خاص فائدہ یا نقصان نہیں ہوتا، کیونکہ یہ برتن پکانے کے دوران کسی قسم کا کیمیائی رد عمل نہیں ظاہر کرتے۔
اسٹیل کے برتن زیادہ تر پانی اُبالنے یا ابالنے والے کھانے پکانے کے لیے بہترین ہیں، جبکہ پلیٹوں اور گلاسوں میں کھانا کھانے یا پانی پینے کے لیے یہ مناسب ہیں۔
لوہے کے برتن
لوہے کے برتن جسم کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ یہ دماغی افعال کو بہتر بناتے ہیں اور جسم کے مختلف اعضاء کی کارکردگی کو بہتر کرتے ہیں۔
لوہے کے برتنوں میں کھانا پکانے سے کئی صحت کے مسائل دور ہو سکتے ہیں، لیکن خاص طور پر ٹماٹر جیسے ترش یا تیزابیت والے کھانے کبھی بھی ان برتنوں میں نہ پکائیں کیونکہ یہ لوہے کے ساتھ رد عمل ظاہر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، لوہے کے برتن پانی اسٹور کرنے کے لیے استعمال کرنا بھی مناسب نہیں ہوتا۔
نان اسٹیک برتن
نان اسٹیک برتنوں کا استعمال کھانا پکانے کے لیے آسان تو ہے کیونکہ ان میں کھانا نہیں چپکتا، لیکن یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ جب نان اسٹیک برتن میں کھانا پکایا جاتا ہے تو اس میں سے کارنو جینک کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں، جو ٹاکسین پیدا کرتے ہیں اور آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اگر نان اسٹیک برتن کی کوٹنگ اتر جائے تو اس کا استعمال کرنا مزید خطرناک ہو جاتا ہے، کیونکہ اس میں کھانا پکانے سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
پیتل کے برتن
پیتل کے برتنوں میں کھانا کھانے سے آپ کی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں کیونکہ یہ برتن جسم میں اہم معدنیات جیسے کاپر اور زنک فراہم کرتے ہیں، جو صحت کے لیے ضروری ہیں۔
پیتل میں کھانا کھانے سے نہ صرف جسم کی حالت بہتر ہوتی ہے، بلکہ پیتل کے بنے ہوئے گلاس میں پانی پینا بھی بہت فائدہ مند ہے۔
چاندی کے برتن
چاندی کے برتنوں میں کھانا کھانا بہت فائدہ مند ہے کیونکہ یہ دماغی افعال کو بہتر بنانے اور نظر کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔ تاہم، چاندی کے برتن میں کھانا پکانا مناسب نہیں ہوتا کیونکہ حرارت سے چاندی سے مختلف گیسوں کا اخراج ہوتا ہے، جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔
چاندی کے برتن، جیسے پلیٹ، گلاس، یا کٹورے میں کھانا کھانا یا پانی پینا آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے، مگر پکانے کے لیے ان کا استعمال نہ کریں۔
نان اسٹیک برتن
نان اسٹیک برتنوں کا استعمال کھانا پکانے کے لیے آسان تو ہے کیونکہ ان میں کھانا نہیں چپکتا، لیکن یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔ جب نان اسٹیک برتن میں کھانا پکایا جاتا ہے تو اس میں سے کارنو جینک کیمیکلز پیدا ہوتے ہیں، جو ٹاکسین پیدا کرتے ہیں اور آپ کی صحت کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔
اگر نان اسٹیک برتن کی کوٹنگ اتر جائے تو اس کا استعمال کرنا مزید خطرناک ہو جاتا ہے، کیونکہ اس میں کھانا پکانے سے صحت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
کاپر یعنی تانبے کے برتن
تانبے کے برتنوں میں کھانا پکانے سے صحت پر کئی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ خون کو صاف کرنے، حافظہ بہتر بنانے، اور تھائیرائیڈ غدود کے افعال میں بہتری لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
اس کے علاوہ، تانبے کے برتن جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی مددگار ہیں۔ تاہم، تانبے کے برتنوں کو ہر کچھ عرصے بعد قلعی کرانا ضروری ہے تاکہ ان میں پکا کھانا زہر آلود نہ ہو جائے۔
ایلومینیم کے برتن
ایلومینیم کے برتنوں کا استعمال صحت کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ اس میں کھانا پکانے سے دماغی بیماری جیسے ڈیمنشیا (یاداشت کی خرابی) اور جگر کی خرابی کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے جسم میں خارش کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔
اس کے علاوہ، ایلومینیم کے برتن کھانے میں موجود اہم معدنیات جیسے فولاد اور کیلشیم کو بھی ختم کر دیتے ہیں، جس سے غذائی اجزاء کی کمی ہو سکتی ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ ایلومینیم کے برتنوں کا استعمال محدود رکھا جائے اور صحت کے لیے محفوظ متبادل برتنوں کو ترجیح دی جائے۔