ماہرینِ صحت اور غذائی ماہرین اس بات پر متفق ہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم خوراک ہے، بغیر ناشتہ کیے آفس جانا یا اپنے امور انجام دینا جسمانی اور ذہنی صحت پر منفی اثرات کا موجب بن سکتا ہے۔ ماہرینِ غذائیت اس بات پر زور دیتے ہیں کہ ناشتہ دن کے آغاز میں جسم اور دماغ کو چاق و چوبند رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔
ساری رات کے بعد خون میں گلوکوز کی سطح کم ہو جاتی ہے، اور ناشتہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرکے دن کی بہترین شروعات میں مدد دیتا ہے۔ ناشتے کی عادت اپنانا صحتمند رہنے کے لئے بہت ضروری ہے-
ناشتے کے بغیر آفس، کالج، یونیورسٹی یا اسکول جانا جلد تھکن کا باعث ہوتا ہے، کیونکہ جسم کو رات بھر کی فاسٹنگ کے بعد غذائی توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
بچوں کے خشک دودھ کے ڈبے کی ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت پر پابندی
دماغی کارکردگی میں کمی
ناشتہ دماغ کے لیے ایندھن فراہم کرتا ہے۔ بغیر ناشتے کے کام میں توجہ مرکوز کرنے میں مشکل محسوس ہوسکتی ہے، جس سے آپ کی کارکردگی متاثر ہو سکتی ہے۔
وزن میں اضافے کا خدشہ
تحقیق کے مطابق وہ لوگ جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بعد میں غیر صحت بخش اسنیکس کھانے کی طرف مائل ہوتے ہیں، جس سے ان کے وزن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
غذائیت سے بھرپور ناشتہ نہ کرنے سے وٹامنز اور منرلز کی کمی ہو سکتی ہے، جس سے مدافعتی نظام کمزور ہو جاتا ہے اورجلد بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔
ناشتے کے بغیر کام پر جانے والے افراد میں چڑچڑاپن، بےچینی اور ذہنی دباؤ زیادہ پایا جاتا ہے، کیونکہ خون میں شوگر کی سطح کم ہو جاتی ہے۔ جو کمزوری کا باعث بنتی ہے-
ماہرین کے مطابق صحت بخش ناشتہ
ماہرین کہتے ہیں صحت بخش ناشتہ میں دودھ، دہی یا پنیر کے ساتھ کوئی پروٹین سے بھرپور غذا جن میں انڈہ، دال یا چکن شامل ہیں توانائی کا بہترین ذریعہ ہیں-
چکنے برتنوں کو گرم پانی سے دھونا خطرناک کیوں؟
اسکے علاوہ فائبر سے بھرپور اجزاء جیسے جو، دلیہ یا براون بریڈ بھی اچھا ناشتہ ہوگا- تازہ پھل اور خشک میوہ جات صبح بہترین ناشتہ ہوسکتے ہیں اسکے ساتھ ہی شہد اور کھجور کا استعمال بچوں میں توانائی کا بہترین زریعہ ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک متوازن اور غذائیت سے بھرپور ناشتہ کرنا چاہیے تاکہ دن بھر چاق و چوبند اور معمول کی سرگرمیوں میں متحرک رہ سکیں-
یاد رکھیں ناشتہ محض ایک خوراک نہیں بلکہ صحت مند زندگی کی بنیاد ہے۔ اگر آپ توانائی سے بھرپور دن کا آغاز کرنا چاہتے ہیں تو ناشتہ کبھی نہ چھوڑیں اور اپنے بچوں کو بھی صحت بخش ناشتے کی عادت ڈالیں تاکہ جسم تندرست وتوانا اور موڈ ہشاش بشاش رہے-