اگرآپ کبھی امریکی ریاست جیورجیا کے سوانا ہلنٹن ہیڈ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے لیے قریب پہنچے ہیں، تو آپ کو دو عجیب زاویے پر پڑے ہوئے مستطیل نظر آسکتے ہیں، زیادہ تر لوگ فرض کرتے ہیں کہ یہ رن وے پر کسی قسم کا مرمت کا پیچ ہے، لیکن اس کی حقیقت زیادہ حیران کن ہے، یہ متوازی نشانات دراصل کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن کی قبریں ہیں، جو اس زمین کے اصل مالکان تھے جس پر ہوائی اڈہ تعمیر کیا گیا ہے۔
جوڑے کو ہوائی اڈے کے مغربی حصے پر، رن وے 10 اور 28 کے کنارے پر دفن کیا گیا ہے اور یہ جوڑا سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ کے 1960 میں بننے سے بھی پہلے 140 سال سے زیادہ عرصے سے دفن ہے۔
دنیا کا واحد ائیرپورٹ جہاں رن وے دن میں دو بار سمندر کا حصہ بن جاتا ہے
جاپان : فعال ایئرپورٹ کے رن وے میں دبا دوسری جنگ عظیم کا بم پھٹ گیا
انڈونیشیا میں طیارے رن وے سے پھسل جانے پر کئی مسافر زخمی
ڈاٹسنز اس زمین کے مالک ہوتے تھے جہاں سے اب ہوائی جہاز آتے جاتے ہیں۔ دونوں میاں بیوی 1797 میں پیدا ہوئے تھے اور شادی کی پانچ دہائیاں ایک ساتھ ہنسی خوشی گزار چکے ہیں۔بیوی کیتھرین کا انتقال 1877 میں ہوا جبکہ ان کے شوہر کا انتقال 1884 میں ہوا۔ اس وقت کے خاندانی رسم و رواج کے مطابق، جوڑے کو چیروکی ہل پر ان کی زمین پر ایک دوسرے کے ساتھ دفن کیا گیا تھا جو اب ایک ایئرپورٹ ہے۔
جب حکومت نے عوام کو سہولتوں کو بڑھانے کے لیے اضافی رقبہ حاصل کرنے کا پروگرام بنایا تھا تو جوڑے کے پوتے پوتیوں نے سختی سے مداخلت کی تاکہ جوڑے کی آرام گاہ کو کچھ نہ ہو۔اس لیے حکام کے پاس رن وے کو قبروں کے اوپر ہی تیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔
حکومت نے مدفون جوڑے کے احترام کی علامت کے طور پر قبروں پر نشانات لگادیے جنہیں ہر روز ہزاروں مسافر دیکھتے ہیں۔