ڈبلیو ڈی 40 (WD-40) کو آج کل ہر چیز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، چاہے وہ زنگ آلود چیزیں صاف کرنا ہو یا دروازے کی چوں چوں ختم کرنا۔ اسے چیونگ گم ہٹانے اور گاڑی کے پینلز پر چپکی گندگی صاف کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ لیکن کیا یہ پرانی دھندلی ہیڈلائٹس کو بھی صاف کر سکتا ہے؟ جواب ہے ہاں! لیکن کسی حد تک۔

ڈبلیو ڈی 40 کے آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ہیڈلائٹس صاف کرنے کا یہ طریقہ اپنایا جا سکتا ہے:

ویب سائٹ کے مطابق پہلے ایک گیلے کپڑے سے ہیڈلائٹس پر جمی گرد اور مٹی صاف کریں۔ اب ہیڈلائٹس پر اچھی مقدار میں ڈبلیو ڈی 40 اسپرے کریں اور 5 سے 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں تاکہ یہ میل اور گندگی پر اثر دکھا سکے۔ پھر ایک نرم لوفہ یا کپڑے سے آہستہ آہستہ رگڑیں اور آخر میں کسی صاف کپڑے سے پونچھ لیں۔

کچھ لوگ اسے براہ راست کپڑے پر لگا کر ہیڈلائٹس پر نرمی سے مساج کرتے ہیں، لیکن دونوں طریقے ایک ہی کام کرتے ہیں یعنی گندگی اور میل صاف کرنا۔

ڈبلیو ڈی 40 کا فائدہ اور نقصان

ڈبلیو ڈی 40 کا آئل بیسڈ فارمولا عام کلیننگ لکوئڈز کے مقابلے میں ایک اضافی فائدہ دیتا ہے، کیونکہ یہ ہیڈلائٹس کی چھوٹی خراشوں اور آکسیڈیشن کے نشانات کو بھر کر انہیں چمکدار اور نیا جیسا بنا دیتا ہے۔ لیکن یہ اثر صرف عارضی ہوتا ہے۔

چونکہ ڈبلیو ڈی 40 ایک آئل بیسڈ پراڈکٹ ہے، اس لیے یہ نئی گندگی اور مٹی کو جذب کر سکتا ہے، جس سے کچھ ہی دنوں بعد ہیڈلائٹس دوبارہ دھندلی لگنے لگتی ہیں۔ مزید یہ کہ، وقت کے ساتھ یہ مائع دھل کر اتر جاتا ہے اور خراشیں دوبارہ نمایاں ہو جاتی ہیں۔

ہیڈلائٹس کے لیے بہترین مستقل حل کیا ہے؟

ہیڈلائٹس کی دھندلاہٹ زیادہ تر سورج کی یو وی شعاعوں کے نقصان کی وجہ سے ہوتی ہے، اور اس کو روکنے کے لیے ہیڈلائٹس پر ایک نئی یو وی پروٹیکشن کوٹنگ لگانا ضروری ہوتا ہے، جو ڈبلیو ڈی 40 فراہم نہیں کر سکتا۔

اگر آپ مستقل حل چاہتے ہیں تو کسی پروفیشنل کلیننگ کٹ کا استعمال کریں، جس میں سینڈ پیپر، پالشنگ کمپاؤنڈز اور یو وی سیلر شامل ہوتے ہیں۔ یہ ایک لمبے عرصے تک ہیڈلائٹس کو صاف اور چمکدار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

احتیاط: کیڑے مار اسپرے کا استعمال ہرگز نہ کریں

بہت سے لوگ کیڑے مار اسپرے کو ہیڈلائٹس کی صفائی کے لیے تجویز کرتے ہیں، لیکن یہ ایک خطرناک طریقہ ہے کیونکہ اس میں ایسے کیمیکل ہوتے ہیں جو ہیڈلائٹس کی سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

لہٰذا، اگر آپ کو جلدی میں ایک سستا اور آسان حل چاہیے تو ڈبلیو ڈی 40 ایک عارضی آپشن ہو سکتا ہے، لیکن مستقل چمک کے لیے پروفیشنل صفائی بہتر رہے گی۔

More

Comments
1000 characters