چاہت فتح علی خان اور متھیرا کے درمیان تنازعہ اس وقت سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جب چاہت فتح علی خان نے متھیرا کے ایک حالیہ شو میں شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا سیسیشن چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ماڈل اور میزبان متھیرا نےاپنے شو میں مدعو کرنے لے لیے بار بار درخوست کی۔ کیونکہ شو کی مقبولیت میں کمی تھی۔
راکھی ساونت پاکستانی اداکار کی شادی کی پیشکش پر غور کرنے لگیں
ان کا کہنا تھا کہ شو کے دوران متھیرا نے مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں باتیں کیں اور جب شو ختم ہوا تو تصاویر لینے کے دوران متھیرا نے ان کی کمر میں ہاتھ ڈالا، جس پر چاہت نے ان سے کہا کہ تصویر سامنے سے لی جائے۔
چاہت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ متھیرا کی طرف سے ان پر ہراسمنٹ کا الزام لگانا بے بنیاد ہے اور اس حوالے سے وہ قانونی راستہ اپنانے کا سوچ رہے ہیں او اس کے لیے انہوں نے اپنے وکیل سے رابطہ بھی کرلیا ہے اور وہ متھیرا کو کورٹ لے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو جو وائرل ہوئی، وہ متھیرا کے کیمرہ مین نے بنائی تھی نہ کہ انہوں نے چوری چھپے۔
واضح رہے کہ چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں متھیرا کے پروگرام میں شرکت کی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو متھیرا کی جانب سے اس پر سخت ردعمل دیا گیا۔
متھیرا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی پر برہم، سخت ردعمل دے دیا
متھیر کا کہنا ہپے کہ یہ انتہائی غیر مناسب تھا اور اس ویڈیو کا زاویہ بھی غلط تھا۔ جو ان کے شو کے کیمرہ میں نے نہیں بلکہ چاہت فتح علی خان کی جانب سے بنائی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے شو کے مہمانوں کی عزت کرتی ہیں، لیکن اس حرکت نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بولڈ ہونا یہ نہیں کہ کسی کو بغیر اجازت چھوا جائے یا گلے لگا لیا جائے۔
اداکارہ نے کہا کہ کچھ لوگ شہرت حاصل کرنے کے لیے غیر معمولی اور عجیب حرکتیں کرتے ہیں، اور انہیں اس بات پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ چاہت فتح علی خان نے ایسا کیوں کیا۔ متھیرا نے مزید بتایا کہ انہوں نے چاہت سے اس معاملے پر بات کی تھی اور وہ اس بات پر راضی ہو گئے تھے کہ ان کے پیج سے ویڈیو ہٹا دی جائے گی، مگر نہ تو ویڈیو ہٹائی گئی اور نہ ہی معافی مانگی گئی۔
متھیرا نے اپنے ناظرین سے بھی اپیل کی کہ وہ ان سے ذاتی طور پر ملتے وقت احترام کے ساتھ پیش آئیں اور ایسی غیر مناسب حرکتوں سے گریز کریں۔
چاہت فتح علی خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے متھیرا کے الزام کو مسترد کیا اور کہا کہ ویڈیو میں کچھ بھی غیر اخلاقی نہیں تھا۔
اس معاملے پر دونوں طرف سے مختلف بیانات سامنے آ رہے ہیں، اور اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ تنازعہ مزید کس سمت میں جاتا ہے۔