کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ چکنائی والے پین کو گرم پانی سے دھونا آپ کے پین کی عمر کو متاثر کر سکتا ہے؟
آپ نے اپنا پسندیدہ کھانا پکالیا ہےاور اب چکنائی والے پین کو صاف کرنے کا مرحلہ آگیا؟ اکثر ہم میں سے بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ گرم پانی سے چکنائی کو فوری طور پر گھلایا جا سکتا ہے اور بدبو کو بھی دور کیا جا سکتا ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ طریقہ ہمیشہ بہترین نہیں ہوتا۔ یہ آپ کے کوک ویئر کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ گرم پانی کچن کے تمام برتنوں کی صفائی کے لیے ایک طرح کام نہیں کرتا ہے۔
کھڑکیوں کو صاف اور چمکتا ہوا رکھنے کے لیے گھریلو حل
اگرچہ گرم پانی چکنائی کو نرم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، یہ آپ کے پلمبنگ سسٹم کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ جب گندا پانی پائپوں میں جاتا ہے اور ٹھنڈا ہوتا ہے، تو چکنائی دوبارہ مضبوط ہو کر پائپوں میں چپک جاتی ہے، جس سے وقت گزرنے کے ساتھ رکاوٹیں اور پلمبنگ کی مہنگی مرمت کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
اس لیے چکنائی والے پین کو صاف کرنے کے لیے گرم پانی کا استعمال نہ صرف آپ کے پین کو نقصان پہنچا سکتا ہے، بلکہ یہ آپ کے پلمبنگ سسٹم کے لیے بھی پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی تھرمل جھٹکے کا سبب بن سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ نان اسٹک یا کاسٹ آئرن پین صاف کر رہے ہوں۔
اس ایک کچن آئٹم سے مہینے میں ایک بار کیتلی ضرور صاف کریں
ان قسم کے پینوں کو کھانا پکانے کے فوراً بعد گرم پانی سے دھونا ان کی سطح کی کوٹنگ کو کمزور کر سکتا ہے، جس سے پین اپنی نان اسٹک خصوصیات سے محروم ہو سکتا ہے اور اس میں شگاف بھی پڑ سکتے ہیں۔ اس لیے پین کو دھونے کے دوران احتیاط سے کام لینا ضروری ہے تاکہ ان کی عمر اور کارکردگی برقرار رہے۔
اپنے پین کو زیادہ دیر تک برقرار رکھنے کے لیے یہ 5 آسان ٹپس ہیں
اپنے پین کو خاص طور پر نان اسٹک پین کو طویل عرصے تک اچھی حالت میں رکھنے کے لیے چند مفید تجاویز پر عمل کریں۔ باورچی خانے کے برتنوں کو اکثر ٹوٹ پھوٹ کا سامنا ہوتا ہے، لیکن مناسب دیکھ بھال کی کمی کی وجہ سے انہیں کم توجہ دی جاتی ہے۔ آپ کے پین کی زندگی بڑھانے کے لیے یہ اقدامات اہم ہیں:
نرم صابن سے صفائی
اپنے پین کو صاف کرتے وقت ہلکے برتن دھونے والے صابن یا مائع کا استعمال کریں۔ یہ آپ کے پین کی کوٹنگ کو نقصان پہنچائے بغیر ضدی داغوں کو صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ سخت کیمیکلز سے پرہیز کریں کیونکہ یہ وقت کے ساتھ پین کی سطح کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
صفائی کے صحیح ٹولز کا انتخاب
کھرچنے والے اسٹیل اون پیڈ کے بجائے نرم سلیکون اسکربرز استعمال کریں۔ کھردرے پیڈ سطح کو کھرچ سکتے ہیں، جو حفاظتی تہوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں اور آپ کے پین کی کارکردگی کو کم کر سکتے ہیں۔
درجہ حرارت کی اچانک تبدیلیوں سے بچاؤ
جیسے کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے، درجہ حرارت میں اچانک تبدیلیاں آپ کے پین کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ اپنے پین کو دھونے سے پہلے ہمیشہ قدرتی طور پر ٹھنڈا ہونے دیں اور ضدی داغوں کے لیے گرم پانی کی بجائے نیم گرم پانی استعمال کریں۔