معروف بھارتی اداکار ورون کلکرنی کو گردے کی شدید بیماری کے باعث ممبئی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ورون کلکرنی، جنہوں نے فلم ڈنکی میں شاہ رخ خان اور وکی کوشل کے ساتھ کام کیا ہے، اس وقت شدید طبی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

سیف حملہ کیس میں گرفتار بنگالی خاتون کون ہے؟

منگل کو ورون کے دوست اور تھیٹر ساتھی روشن شیٹی نے انسٹاگرام پر اداکار کی صحت کی تازہ صورتحال شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ورون کو ہسپتال کے اخراجات پورے کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

روشن نے اس بات کا انکشاف کیا کہ ورون کو ہفتے میں 2-3 بار ڈائیلاسز کی ضرورت پڑتی ہے اور حال ہی میں انہیں ایمرجنسی بنیادوں پر ہسپتال جانا پڑا۔

پشاور کا ٹک ٹاکر رکشہ ڈرائیور: موجی بھائی کی منفرد کہانی

روشن شیٹی نے اپنے پیغام میں کہا، ”میرے پیارے دوست اور تھیٹر کے ساتھی فنکار ورون کلکرنی اس وقت گردے کی شدید بیماری سے لڑ رہے ہیں۔ ان کے علاج کے اخراجات مسلسل بڑھ رہے ہیں، اور فنڈز اکٹھا کرنے کی کوششوں کے باوجود، وہ مالی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔“

انہوں نے مزید کہا، ”ورن نہ صرف ایک شاندار فنکار ہیں بلکہ ایک بے لوث اور مہربان انسان بھی ہیں۔ انہوں نے بہت کم عمری میں اپنے والدین کو کھو دیا تھا اور تب سے وہ خود انحصار ہو کر زندگی گزار رہے ہیں۔ تاہم، ایک فنکار کی زندگی کواکثر مالی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آج اسے ہماری سپورٹ کی شدید ضرورت ہے۔“

روشن نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ورون کی مدد کے لیے مالی تعاون فراہم کریں، چاہے وہ کتنی ہی چھوٹی رقم ہو، کیونکہ یہ مدد ایک بڑا فرق ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”اس پیغام کو شیئر کرنا بھی مدد کر سکتا ہے تاکہ زیادہ لوگ ورون کی مدد کے لیے آگے آئیں۔“

ورون کلکرنی نے ڈنکی کے علاوہ مشہور OTT سیریز سکیم 1992 اور دی فیملی مین میں بھی شاندار اداکاری کی ہے۔ ان کے دوست اور خیر خواہ اس مشکل وقت میں ان کی مدد کے لیے یکجا ہو رہے ہیں۔

تمام پرستاروں اور مددگاروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس مشکل وقت میں ورون کی مدد کریں تاکہ وہ جلد اپنے فن کا مظاہرہ اسٹیج پر دوبارہ کر سکیں۔

More

Comments
1000 characters