بھارت کے شہر ممبئی کی پولیس نے بالی وڈ اسٹار سیف علی خان پر حملے کے کیس کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے ایک بنگلا دیشی خاتون کو بھی گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے دوران تفتیش پایا کہ سیف علی خان پر حملے کے الزام میں گرفتار کیے گئے بنگلا دیشی شہری کے پاس جو موبائل سم تھا، وہ کسی خاتون کے نام تھا، اس لیے پولیس ریاست مغربی بنگال گئی، جہاں سے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس کے 2 اہلکار مغربی بنگال کے ضلع نادیہ پہنچے، جہاں انہوں نے تلاش کے بعد مذکورہ مبینہ ملزم خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اداکار سیف علی خان حملہ کیس: فنگر پرنٹس مختلف، کئی افراد کے ملوث ہونےکا شبہ

سیف علی خان پر حملہ کرنے والا بنگلہ دیش سے کیوں بھاگا؟ والد کا انکشاف

ممبئی پولیس گرفتار کی گئی خاتون کو راہداری ریمانڈ پر ممبئی منتقل کرے گی، جہاں پہلے ہی ایک مبینہ بنگلا دیشی ملزم کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار کی گئی خاتون کا نام کھکومنی شیخ ہے جو کہ ممبئی میں گرفتار کیے گئے ملزم شریف الاسلام کی جاننے والی ہیں۔

More

Comments
1000 characters