چوناایک عام مسئلہ ہے جو اکثر ہماری کیتلیوں میں پانی ابالنے کے دوران جمع ہو جاتا ہے۔ یہ سفید یا ہلکے رنگ کے داغ کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور اگر اسے نظرانداز کیا جائے تو یہ آپ کی کیتلی کی کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے بلکہ اس کی عمر بھی کم کر سکتا ہے۔

تاہم، آپ کو چونے کو دور کرنے کے لیے مہنگے صفائی کے محلول کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ایک سادہ قدرتی طریقہ سے آپ اسے آسانی سے صاف کر سکتی ہیں۔

صفائی کے ماہرین کہتے ہیں، کیتلی کو صاف رکھنے کے لیے ماہانہ بنیادوں پر اس کی صفائی کرنا ضروری ہے۔ چونا جو کہ کیلشیم اور میگنیشیم کے ذخائر سے بنتا ہے، اس وقت جمع ہوتا ہے جب سخت پانی ابالا جاتا ہے۔ یہ ذخائر کیتلی میں سفید دھبوں کی شکل میں نظر آتے ہیں۔

صرف 5 منٹ میں قدرتی اجزاء سے قالین پر لگے داغ دور کریں

کیتلی کی صفائی کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اسے ٹھنڈے پانی سے اتنا بھرلیا جائے کہ چونے کے متاثرہ حصے اس کے اندر ڈوب جائیں پھراس پانی کو اُبالیں۔

اس عمل کو آدھے گھنٹے تک چھوڑ دیں اور دوبارہ اُبال کر صاف ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس عمل سے چونے کے نشانات مکمل طور پرغائب ہوجائیں گے۔

اگرآپ سخت پانی والے علاقے میں رہتی ہیں، تو چونا اکثر بنتا رہتا ہے اور اسے صاف کرنا تقریباَ ناگزیر ہے۔ صفائی کے ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ کیتلی کی صفائی مہینے میں ایک بار ضرور کی جائے تاکہ آپ کی کیتلی کی عمر میں اضافہ ہو سکے اور اس کی کارکردگی برقرار رہے۔

بھیگے بادام چھلکوں سمیت کھانے چاہئیں یا چھلکے اتار کر؟

اب آپ کو چونے کی پیالی صاف کرنے کے لیے کسی مہنگے صفائی کے مواد کی ضرورت نہیں، بس یہ سادہ قدرتی طریقہ آزمایں اور اپنی کیتلی کو مزید بہتر بنا لیں۔

More

Comments
1000 characters