جب بات کی جائے گھر میں خرچ ہونے والے توانائی کے بلوں کی تو پیسہ بہت اہمیت اختیار کر جاتا ہے، خاص طور پر جب ہم توانائی پر آنے والے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔

کئی گھریلو آلات ہمارے بلوں میں اضافے کا سبب بنتے ہیں، اور ان میں سے کچھ آلات ایسے ہیں جو اسٹینڈ بائی موڈ میں ہونے کے باوجود توانائی کا استعمال جاری رکھتے ہیں۔

گذشتہ چند سالوں میں توانائی کے بلوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو بہت زیادہ ہیں اور عام آدمی کی استطاعت سے باہر ہوتے جارہے ہیں۔ یہ بل عام لوگوں کے لیے درد سر بن گئےہیں۔ ایسے میں کچھ عام عادتیں، جیسے آلات کو اسٹینڈ بائی پر چھوڑ دینا، آپ کے بجلی کے بلوں میں غیر ضروری اضافہ کر سکتی ہیں۔

200 لاوارث گھروں کو خرید کر سالانہ 7 کروڑ کمانے والا جاپانی شخص

جب آپ کسی آلے کو اسٹینڈ بائی پر چھوڑتے ہیں، تو وہ بجلی کھینچتے رہتے ہیں، چاہے آپ اسے استعمال نہ کر رہے ہوں۔ گواسٹینڈ بائی موڈ مکمل طور پر آلے کے چلنے کی حالت سے کم توانائی استعمال کرتا ہے، لیکن پھر بھی یہ آپ کے توانائی کے بلوں کو بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔

توانائی کے ماہرین نے ”کبھی بھی اسٹینڈ بائی پر نہ چھوڑنے“ کے لیے تین اہم آلات کی نشاندہی کی ہے:

ٹی وی

ٹی وی کے بیشتر ماڈلز اسٹینڈ بائی پر بھی توانائی استعمال کرتے ہیں۔ جب آپ ٹی وی نہ دیکھ رہے ہوں تو اسے فضول میں چلنے کی بجائے مکمل طور پر بند کر دینا چاہیے یا اس کا پلگ نکال لینا چاہیے، اسٹینڈ بائی موڈ میں اسے ہرگز نہ رکھیں تاکہ غیر ضروری توانائی کا استعمال نہ ہو۔

شاہ رخ خان کی فین فالوئنگ کو کس اداکارہ نے پیچھے چھوڑ دیا ؟

مائیکروویو

مائیکروویو بھی اسٹینڈ بائی پر بجلی استعمال کرتا ہے، خصوصاً جب اس پر لائٹ یا ڈیجیٹل ڈسپلے آن ہو۔ اس کے بجائے، مائیکروویو کا پلگ نکال دینا بہتر ہوتا ہے تاکہ توانائی کی بچت ہو سکے اور بجلی کے اضافی بلوں کا بوجھ کم سے کم کیا جاسکے۔

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ

کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ جب اسٹینڈ بائی پر ہوتے ہیں تو وہ بھی بجلی کھینچتے رہتے ہیں۔ کوشش کی جائے کہ جب آپ اس کا استعمال نہیں کر رہے ہیں تو اسے مکمل طور پر بند کر دیں تاکہ اضافی توانائی کا ضیاع نہ ہو جو بلوں میں غیر معمولی اضاٖفے کا باعث بنتے ہیں۔

ان آلات کو اسٹینڈ بائی پر چھوڑنے سے آپ کے توانائی کے بلوں میں اضافے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ اس لیے بہتر ہے کہ جب بھی آپ کسی آلے کا استعمال نہ کر رہے ہوں، اسے بند کر دیں یا اس کا پلگ نکال دیں تاکہ توانائی کی بچت کی جا سکے اور آپ کے بل کم ہوں۔

More

Comments
1000 characters