چاول پکانے سے پہلے دھونا اہم اور مفید ہے جسے اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے، لیکن ایسا کرنا کھانے کی صحت اور ذائقے کے لیے بہت ضروری ہے۔

ماہرین کے مطابق، چاول دھونے سے نہ صرف ان کی صفائی ہوتی ہے بلکہ یہ چاولوں کے مزید فوائد حاصل کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چاول دھونے کے فوائد میں شامل ہیں۔

نشاستے کی مقدار کا کم کرنا

چاولوں کی سطح پر نشاستہ ہوتا ہے جو پکانے کے دوران چمک اور چپچپاہٹ پیدا کرتا ہے۔ چاول دھونے سے یہ اضافی نشاستہ صاف ہو جاتا ہے، جس سے چاول نرم اور الگ الگ پکنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر چاول نہ دھوئے جائیں تو وہ ایک دوسرے سے چپک سکتے ہیں، جسے کئی افراد پسند نہیں کرتے ہیں۔

کھانسی سے تنگ ہیں؟ فوری راحت کیلئے آزمائیں ان 5 جڑی بوٹیوں سے بنی چائے

کیماوی اجزاء سے پاک

چاولوں کی پروسیسنگ کے دوران مختلف کیمیکلز استعمال ہو سکتے ہیں جو چاولوں کی سطح پر موجود ہوتے ہیں۔ اگر چاولوں کو دھو لیا جائے توان کیمیکلز کی مقدار کم ہو جاتی ہے، جو صحت کے لیے مفید ہے۔

صاف اور صحت بخش چاول

چاول دھونے سے چاولوں کی سطح پر موجود مٹی اور گندگی صاف ہو جاتی ہے، جو پکانے کے دوران آپ کی صحت پر اثر انداز ہو کر نقصان پہنچا سکتی ہے۔ دھونے سے چاول زیادہ صاف اور صحت بخش رہتے ہیں۔

کم وقت میں تیار4 مزیدار گرلڈ سینڈوچ ترکیبیں

ذائقہ میں اضافہ

چاول دھونے سے ان کا ذائقہ اچھا ہو جاتا ہے کیونکہ اضافی نشاستہ نکالنے سے چاولوں کی نوعیت اور ذائقہ میں فرق آتا ہے۔

کھانے کی ساخت

دھلے ہوئے چاول پکانے کے دوران زیادہ پھولتے ہیں اور ان کا ساخت زیادہ نرم اور خوشبودار ہوتی ہے۔ بغیر دھوئے چاولوں میں زیادہ چپچپاہٹ اور کھچاؤ آتا ہے۔

ماہرین کی تجویز ہے کہ چاول پکانے سے پہلے انہیں کم از کم دو سے تین بار دھونا چاہیے تاکہ اضافی نشاستہ اور گندگی صاف ہو جائے۔ اس کے علاوہ، اگر آپ چاولوں کو زیادہ دیر تک بھگو کر رکھتے ہیں، تو ان کا پکنے کا وقت کم ہو سکتا ہے اور آپ بہتر نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔

More

Comments
1000 characters