طلاق یافتہ والدین کے بچوں کو فالج کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے، مطالعہ بتاتا ہے کہ فالج اس وقت ہوتا ہے جب کوئی چیز دماغ کے کسی حصے میں خون کی سپلائی کو روکتی ہے یا دماغ میں خون کی نالی پھٹ جاتی ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق، جن بچوں کے والدین نے بچپن میں طلاق لی ہو، ان میں آنے والی زندگی میں فالج کا خطرہ زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ یہ تحقیق جریدے PLOS One میں شائع ہوئی ہے، جس میں 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کے 13,000 افراد کا جائزہ لیا گیا۔

بچوں کی صحت کے لیےفائدہ مند یا نقصان دہ مشروبات

تحقیق کے نتائج کے مطابق، جن افراد کے والدین نے ان کی 18 سال کی عمر سے پہلے طلاق لے لی تھی، ان میں فالج کا سامنا کرنے کا امکان ایسے افراد کے مقابلے میں جو محفوظ خاندانوں میں پلے بڑھے تھے 60 فیصد زیادہ تھا۔

تحقیق کی سربراہ اور ٹورنٹو کی ٹنڈیل یونیورسٹی میں نفسیات کی لیکچرر، ڈاکٹر میری کیٹ شلکے نے بتایا کہ والدین کی طلاق، فالج کے خطرے کو کئی دیگر اہم عوامل جیسے سگریٹ نوشی، کم جسمانی سرگرمی، کم آمدنی، اور تعلیم کے اثرات سے بھی بڑھا دیتی ہے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ اگر ان تمام عوامل کو نظرانداز بھی کر دیا جائے، تو بھی والدین کی طلاق کا تجربہ بڑی عمر میں فالج کے خطرے کو 61 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

منفی توانائی کو مثبت رخ دیں، کامیابی کی طرف قدم بڑھائیں

تحقیق کے مطابق، فالج اس وقت ہوتا ہے جب دماغ میں خون کی فراہمی رک جاتی ہے یا دماغ کی کسی خون کی نالی پھٹ جاتی ہے، جس سے دماغی نقصان اور طویل مدتی معذوری پیدا ہو سکتی ہے۔

اس مطالعے میں والدین کی طلاق اور فالج کے درمیان تعلق کے بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

حالانکہ یہ تحقیق مشاہداتی نوعیت کی تھی اور یہ ثابت نہیں کرتی کہ طلاق براہ راست فالج کا سبب بنتی ہے۔ تاہم، تحقیق میں اس حقیقت کو تسلیم کیا گیا ہے کہ والدین کی طلاق کئی ایسے عوامل کے ساتھ جڑی ہوئی ہے جو فالج کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں، جیسے ڈپریشن، ذیابیطس، سگریٹ نوشی اور موٹاپا۔

فالج کی علامات کی بروقت نشاندہی سے فوری طبی علاج ممکن ہوتا ہے۔ اس کے لیے فالج کی علامات کو جاننا ضروری ہے۔ فالج کی علامات میں شامل ہیں۔

چہرے، بازو یا ٹانگ میں اچانک بے حسی یا کمزوری کا محسوس ہونا خاص طور پر جسم کے ایک طرف۔

اچانک الجھن، بولنے میں مشکل، یا بات کو سمجھنے میں دشواری۔

ایک یا دونوں آنکھوں میں دیکھنے میں اچانک پریشانی۔

چلنے میں دقت، چکر آنا، توازن کھونا یا ہم آہنگی کی کمی۔

اگرفالج کی علامات کو جلدی پہچان لیا جائے تو یہ علاج میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters