سردیوں کا موسم جلد سے متعلق کئی مسائل کو بڑھا دیتا ہے۔ ان میں سے ایک کیل مہاسوں کا چہرے پر نکلنا ہے۔ دراصل سردیوں کا خشک موسم جلد کے سوراخوں کوبند کردیتا ہے۔ اس کی وجہ سے جلد میں جمع ہونے والی دھول اور مٹی اور اضافی تیل جلد کے مردہ خلیات کو بڑھا دیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے بھی چہرے پر مہاسے نکلنے لگتے ہیں۔ اگر شروع شروع میں ہی ان کو نظر انداز کر دیا جائے تو ان پر داغ پڑنے لگتے ہیں۔
ماہر حسن کا کہنا ہے کہ ہوا میں موجود نمی کی کمی سے بھی جلد میں ہائیڈریشن کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس کی وجہ سے جلد پر بیکٹریا کا اثر بڑھ جاتا ہے جوچہرے کے مساموں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ ایسی صورت میں کلینزر کے علاوہ ایکسفولیشن بھی ضروری ہے۔ سردیوں میں مہاسوں سے نمٹنے کے چند طریقے حسب ذیل ہیں۔
آئی بروز کو گھنا کرنے کے 6 قدرتی طریقے
آئل فری کلینزر کا استعمال
جلد کو صحت مند اور صاف رکھنے کے لیے کریمی کلینزر کی بجائے جیل بیسڈ فیس واش کا استعمال کیا جائے ۔ تاکہ جلد پر ہونے والے اضاٖفی تیل کے اخراج کا مسئلہ حل ہو جائے اور جلد کی خشکی بھی کم ہوجائے ۔
موئسچرائزر کا استعمال
بہت سے لوگ سردیوں میں اپنے چہرے کو مناسب طریقے سے موئسچرائز نہیں کرتے، جس سے جلد خشک اور حساس ہو جاتی ہے، اور مہاسے نکلنے کا امکان بڑھتا ہے۔
مہاسوں اور خشک جلد سے نجات کیلئے ایلوویرا جیل کیسے استعمال کریں؟
ایسے موسم میں پانی پر مبنی مصنوعات کا استعمال کریں۔ جلد پر نان کومیڈوجینک موئسچرائزر کا استعمال خشکی کو کم کرتا ہے اور جلد کے خلیوں کو بڑھاتا ہے، جو آکسیڈیٹیو تناؤ کو کم کرکے جلد کے مردہ خلیوں کی نشوونما کو روکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کو نمی بھی مل جاتی ہے۔
چہرے پربالوں کو گرنے سے روکا جائے
وہ لوگ جو سردیوں میں خشکی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اکثر اس کا اثر چہرے پر بھی نظر آنے لگتا ہے۔ چہرے پر خشکی کے ذرات گرنے سے ایکنی کا مسئلہ برقرار رہتا ہے ۔ اس کے علاوہ جلد کی خشکی بڑھنے کی وجہ سے جلد سے زیادہ تیل کا اخراج بھی ایکنی کی وجہ ثابت ہوتا ہے۔ ایسی حالت میں اپنے بالوں کو باندھ کر رکھیں تاکہ چہرے پر خشکی گرنے کے امکان کو کم کیا جاسکے۔
بہت زیادہ گرم پانی استعمال نہ کریں
اپنے چہرے کو دھونے کے لیے سردیوں کے موسم میں سادہ یا نیم گرم پانی کا استعمال کریں۔ یہ جلد کے سیبم غدود کو متحرک ہونے سے روک سکتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی قدرتی چمک بھی برقرار رہتی ہے۔ باہر سے گھر لوٹنے کے بعد چہرے کو ضرور دھوئیں۔
احتیاطی تدابیر
جلد پر ہاتھ نہ لگائیں، اور ناخنوں سے جلد کو رگڑنے سے گریز کریں، کیونکہ اس سے بیکٹیریا پھیل سکتا ہے۔
مخصوص علاج
اگر مہاسے زیادہ ہیں تو، ڈاکٹر سے مشورہ کریں تاکہ آپ کو مناسب علاج مل سکے، جیسے کہ ٹاپیکل کریمز یا دوائیں۔
سن اسکرین کا استعمال
سورج کی روشنی سے بچنے کے لیے اچھا سن اسکرین لگائیں کیونکہ سورج کی شعاعیں مہاسوں کو مزید بڑھا سکتی ہیں۔
اگر مہاسے مستقل طور پر مسئلہ بنیں تو، کسی ماہر جلد (ڈرماٹولوجسٹ) سے مشورہ کرنا بہتر ہوگا۔