پاکستان ڈارمہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں قطر میں ہیں، سوشل میڈیا پر انہوں نے وہاں اپنے سیروتفریح سے لطف اندوز ہوتے ہوئے مختلف پوسٹ شیئر کیں۔

تفصیلات کےمطابق یمنیٰ زیدی کا شمار ان اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جو جس پراجیکٹ کا حصہ بن جائیں وہ کامیابی سے ہمکنار ہوجاتا ہے۔

ڈراما تیرے بن، پری زاد، صنفِ آہن اور ”یہ رہا دل“ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی فلمی میدان میں بھی اپنی پرفارمنس کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کب شادی کریں گی؟ ماہرِ نجوم کا تہلکہ خیز انکشاف

یمنیٰ زیدی دوران شوٹنگ حادثے کا شکار

’ہوا لگ گئی‘ ، یمنیٰ زیدی اپنے لباس کے باعث تنقید کی زد میں

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی ان دنوں قطر میں موجود اپنا قیمتی وقت گزار رہی ہیں اور ساتھ ہی دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بھی بناتی نظر آرہی ہیں۔

حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یمنیٰ زیدی نے پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں مشرق وسطیٰ کے خوبصورت ملک قطر میں چھٹیاں مناتے اور صحرا میں موج مستی کرتے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے عرب ثقافت کو اپناتے ہوئے خوبصورت روایتی عربی انداز میں کفیہ پہن رکھا ہے، خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے یمنیٰ زیدی نے کیپشن میں لکھا کہ،“غروب آفتاب ہو، صحرا ہو، میں ہوں اور قطر ہو۔

More

Comments
1000 characters