بھارت میں جاری مہا کمبھ میلے میں بھارتی کرکٹرز کی شرکت کی مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ دلچسپ تصاویر نے انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا۔

رواں برس ”مہا کمبھ میلے“ میں تاحال کسی بھارتی کرکٹر کی شرکت کی تصویر سامنے نہیں آئی ہے تاہم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ تصاویر کے ذریعے پوری بھارتی کرکٹ ٹیم کی نہ صرف میلے میں شرکت بھی کروادی گئی ہے بلکہ انہیں ”سادھو“ کے روپ میں بھی ڈھال دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں ایم ایس دھونی، ویرات کوہلی، روہت شرما، جسپریت بمراہ، ہاردک پانڈیا، کے ایل راہول، شریاس ائیر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سادھو کے روپ میں ’مہا کمبھ میلے‘ میں شریک دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارت : کمبھ میلے میں لوٹی رقم سے ”اشنان“ کرنے جانے والا چور پکڑا گیا

بھارت کے مہا کمبھ میلے کی حسین ترین خاتون سادھو کون؟

مذکورہ تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوتے ہی تیزی سے وائرل ہوگئیں جنہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد مرتبہ لائک اور شیئر کیا جاچکا ہے۔

کمنٹ سیکشن میں انٹرنیٹ صارفین کے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں صارفین ان تصاویر کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین اے آئی کے غلط استعمال کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے خطرناک قرار دے رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters