مدھوبالا اور مینا کماری کو بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ کی دو عظیم ترین اداکاراؤں میں شمارکیا جاتا ہے۔ اگرچہ دونوں اب ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن انہوں نے لازوال فلموں کا ایک ورثہ چھوڑا۔ ان کی غیر معمولی اداکاری کی صلاحیت نے انہیں ہندی سنیما کی تاریخ میں امر کردیا۔
اپنی سحر انگیز اداکاری اور خوبصورتی کے لیے مشہور مدھوبالا اور مینا کماری نے لاکھوں دلوں کو جیت لیا۔ تاہم، بہت کم لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ان دونوں عظیم اداکاراؤں کے درمیان کچھ نمایاں مشابہتیں بھی تھیں۔ دونوں اپنی اپنی عہد کی سپر اسٹار تھیں، لیکن ان کی ذاتی زندگی دکھ اورغم سے لبریز ہوئی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ ایک ایسا شخص تھا جو دونوں کی محبت اور ان کی رقابت کا سبب بنا۔ مدھوبالا اور مینا کماری دونوں نے اسی شخص سے محبت کی اور وہی ان کے درمیان تناؤ کا سبب بن گیا۔
مینا کماری کودنیا سے رخصت ہوئے چوالیس برس بیت گئے
1949 میں یہ افواہیں گرم ہو گئی تھیں کہ مدھوبالا اورمینا کماری کے شوہر کمال امروہی، مدھوبالا کے ساتھ رومانوی تعلق میں تھے۔ باوجود اس کے کہ کمال امروہی پہلے ہی مینا کماری کے شوہر تھے، مدھوبالا انہیں اپنی زندگی کا ساتھی بنانا چاہتی تھی۔
مدھو بالا کو امید تھی کہ کمال امروہی مینا کماری کو طلاق دے کر ان سے شادی کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق جب مینا کماری کو اس بات کا پتا چلا، تو وہ بہت غصے میں آ گئی تھیں اور وہ مدھوبالا کو چپل سے مارنے اور تھپڑ لگانے کی خواہش رکھتی تھیں۔
مینا کماری، جنہیں عموماً ”ٹریجڈی کوئین“ کہا جاتا ہے، نے ایک ایسی زندگی گزاری جو کانٹوں کے بستر سے کم نہیں تھی۔ غربت کے باعث، ان کے والد نے ان کی پیدائش کے فوراً بعد انہیں یتیم خانہ میں چھوڑ دیا تھا۔ تاہم، بعد میں جب ان کے والد نے انہیں روتے ہوئے پایا تو وہ انہیں واپس لے آئے۔
متھیرا وڈیو شیئر کرنے پر چاہت فتح علی پر برہم، سخت ردعمل دے دیا
جیسے جیسے مینا بڑی ہوئیں انہوں نے اپنے والد کے خلاف بغاوت کی اور فلم کے ہدایتکار کمال امروہی سے شادی کی۔ کمال امروہی اس سے پہلے تین بار شادی کر چکے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ مینا کماری نے کمال امروہی کے ساتھ زندگی بڑی تکلیف کے ساتھ گزاری ، انہوں نے اسے ایک دردناک قید خانہ قرار دیا۔ اس زہر آلود تعلق میں، انہیں بے وفائی اور گھریلو تشدد کا سامنا تھا۔ وہ شراب کا سہارا لینے لگیں اور بیمار پڑ گئیں۔ جب وہ ہسپتال میں تھیں، کمال امرہوی نے انہیں چھوڑ دیا اور ان کے پاس اسپتال کا بل ادا کرنے کے لیے پیسے تک نہیں تھے۔ مینا کماری کم عمری میں انتقال کر گئیں۔
مدھوبالا کی کہانی بھی بہت مختلف نہیں تھی، ان کے 8 بہن بھائی تھے اور انہوں نے اپنے خاندان کی کفالت کے لیے کم عمری میں کام کرنا شروع کیا۔ دل کی بیماری کے باوجود وہ کام کرتی رہیں۔
وہ دلیپ کمار سے گہری محبت کرتی تھیں لیکن وہ دونوں شادی نہ کر سکے، بعد میں مدھوبالا نے کشور کمار سے شادی کی لیکن بیماری کے دوران کشور کمار نے انہیں اکیلا چھوڑ دیا۔ مدھوبالا بھی کم عمری میں انتقال کر گئیں اور ایک دردناک ورثہ چھوڑ گئیں۔
یہ دونوں مشہور اداکارائیں لاکھوں لوگوں کی پسندیدہ ہونے کے باوجود مشکلات اور دل کی تکلیف سے بھری ہوئی زندگی گزار رہی تھیں۔ ان کی خوبصورتی اور اداکاری کی صلاحیت ہمیشہ سراہا جائے گی، لیکن ان کی ذاتی جدوجہد ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ عموماً چمک و چاندنی کے پیچھے چھپی ہوئی تکلیف بھی ہوتی ہے۔