کراچی کے موہٹہ پیلس میں روشنیوں سے سجی ایک شاندار شام، جہاں شعر و سخن کے دلدادہ افراد نے ہر ہر مصرے پر واہ واہ کی صدا بلند کی، سامعین نے کہا کہ ایسی تقریبات نئی نسل کو ادب کے قریب لانے کا ذریعہ بنتی ہیں۔

کارپوریٹ پاکستان گروپ کے تحت موہٹہ پیلس کراچی میں ساتویں محفلِ شعرو سخن کا انعقاد کیا گیا۔

جشن زہرا نگاہ، گل و گلزار کا ذکر اور تہذیب سے بھری محفل کی صدارت اردو ادب کے روشن ستارے افتخار عارف نے کی۔

مہمانِ اعزازی کے طور پر ڈاکٹر خورشید رضوی اور ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی نے تقریب کی رونق کو دوبالا کیا۔

عباس تابش، ناصرہ زبیری، میراحمد نوید، شہزاد نیئر، خالد معین، شاہد زکی اور عمیر نجمی کے اشعار نے سامعین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

سامعین نے یادگار محفل کو اپنی زندگی کا ایک منفرد تجربہ قرار دیا اور کہا کہ ایسی تقریبات کراچی کی ثقافتی زندگی کو مزید روشن بناتی ہیں۔

مشاعرے کا ماحول ادب سے جڑے افراد کیلئے کسی جشن سے کم نہ تھا۔

More

Comments
1000 characters