نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ، ثمرین کوثر، نے اپنے شوہر کی قربانی کو اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے اور وہ ہمت، عزم، اور جذبے کی ایک زبردست مثال بن چکی ہیں۔
نائیک آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے بہادر سپاہی تھے، جنہوں نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا۔ سیاچن جانے سے قبل وہ کئی کامیاب آپریشنز کا حصہ رہے، جن میں تین دہشتگردوں کا خاتمہ کیا تھا۔
وزیر صحت سندھ کی کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کی خبروں کی تردید
شہید نائیک آصف نواز کی بیوی، ثمرین کوثر، نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کو جوائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کی شہادت نے مجھے مزید طاقتور اور پرعزم بنایا۔ میں اپنے شوہر کی قربانی کو ہمیشہ زندہ رکھنا چاہتی ہوں، اور وطن کی خدمت کرنا میرا فرض ہے۔
پاک فوج نے ثمرین کوثر کے جذبے کو سراہا اور انہیں اے ایس ایف میں شمولیت کا موقع دیا۔ اس وقت وہ اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں تربیت حاصل کر رہی ہیں اور ان کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب قریب ہے۔
ثمرین کوثر کی لگن اور عزم پاکستانی قوم کے لئے ایک عظیم مثال ہے، اور ان کی کہانی وطن سے محبت اور قربانی کی علامت بن چکی ہے۔
نائیک آصف نواز شہید اور ثمرین کوثر جیسے عظیم افراد ہماری قوم کا فخر ہیں۔ ان کی قربانیاں ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ شہداء کا خون وطن سے محبت کا لازوال نشان ہے۔