معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کی 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یووراج‘ کیلئے لیجنڈری موسیقار اے آر رحمان کے تخلیق کردہ گانوں کو ”بیکار“ قرار دیدیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے گانے ”شانو شانو“ کو معمولی اور اچھا گانا نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’اس پر بات نہ کریں۔ میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔
فلم کے دیگر گانوں سے متعلق سوال کے جواب میں سونو نگم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ”وہ بھول جائیے آپ اس (فلم) کے سارے گانے ہی بیکار تھے“۔
بھارتی گلوکار سونو نگم پر کانسرٹ کے دوران حملہ
پاکستانی گلوکار کا بھارتی گلوکار سونوگم پر گانا چوری کرنے کا الزام
واضح رہے کہ ”یووراج“ ایک میوزیکل رومانٹک فیملی ڈرامہ فلم ہے جس کی ہدایت کاری سبھاش گھئی نے کی، فلم کے مرکزی کرداروں میں سلمان خان کے علاوہ کترینہ کیف، انیل کپور اور زید خان شامل تھے۔
اسی انٹرویو میں سونو نگم نے اے رحمان کی شخصیت پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ”وہ ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں اور دوسروں کی غیبت کرنے میں وقت ضائع نہیں کرتے“۔
سونو نگم نے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ برا رویہ نہیں اپناتے، وہ کسی کا دل نہیں دکھاتے، وہ کسی کے بارے میں برا نہیں بولتے۔