مشہور بھارتی اداکار راجپال یادو کے والد نورنگ یادیو چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نورنگ یادیو طویل عرصے سے بیمارتھے اور طبی نگہداشت کے باوجود ان کی حالت سدھرنے کی بجائے مزید بگڑ گئی جس کے نتیجے میں وہ آج جمعہ 24 جنوری کو دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال کر گئے۔

راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی، ہانیہ عامر سمیت پاکستانی اداکاروں کیلئے ویڈیو پیغام

راجپال یادیو حال ہی میں تھائی لینڈ سے واپسی کے اگلے روز اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے دہلی پہنچے تھے۔

یاد رہے کہ راجپال یادو کو حال ہی میں ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی، جس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ راجپال یادیو نے اس پر مزید تبصرے سے گریز کیا ہے۔ ایک صوتی پیغام میں، انہوں نے مداحوں کو یقین دلایا کہ حکام معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

راجپال یادو کے مداح اس وقت ان کے ساتھ ہیں اور ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

More

Comments
1000 characters