گھر کی سجاوٹ صرف مہنگی اور بڑی چیزوں تک محدود نہیں ہوتی۔ کبھی کبھار، چھوٹی چھوٹی اور بےکار سمجھی جانے والی اشیا بھی آپ کے گھر میں بڑی تبدیلی لا سکتی ہیں اور اسے ایک نیا اور خوبصورت لک دے سکتی ہیں۔
چھوٹی چیزوں کا استعمال بڑے اثرات ڈال سکتا ہے، اور یہ آپ کو بغیر زیادہ پیسے خرچ کیے اپنے گھر کو خوبصورت بنانے کا موقع دیتا ہے۔ یہاں کچھ آسان اور سادہ طریقے ہیں جن سے آپ اپنے گھر کی سجاوٹ میں رنگ بھر سکتی ہیں۔
سیف علی خان پر ایک اور مصیبت، 15 ہزار کروڑ کی جائیداد ضبط ہونے کا خدشہ
تصاویر اور آرٹ ورک
دیواروں پر سادہ تصاویر یا آرٹ ورک لگانا ایک سستا اور پر اثرطریقہ ہے۔ آپ اپنی پسندیدہ تصاویر یا دستکاری سے بنے ہوئے آرٹ ورک کو فریم میں لگا کر دیواروں پرآویزاں کر سکتی ہیں۔ اس سے کمرے کی دیواروں میں نیا پن آجائے گا۔
کشن اور کمبل
کمرے کی سجاوٹ میں رنگ شامل کرنے کے لیے مختلف رنگوں اور ڈیزائنز کے کشنز اور کمبل استعمال کریں۔ یہ نہ صرف آرام دہ ہیں بلکہ دیکھنے میں بھی خوبصورت لگتے ہیں۔
پالتو بلی کی غلطی سے استعفیٰ ارسال، خاتون نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھی
موم بتیوں کا استعمال
موم بتیوں کی مختلف اقسام، خاص طور پر خوشبو والی موم بتیوں کا استعمال کمرے میں ایک خوبصورت اور رومانٹک ماحول پیدا کرتا ہے۔ آپ انہیں مختلف برتنوں میں رکھ کر سجاوٹ میں شامل کر سکتی ہیں۔
پودے اور پھول
گھر میں پودوں اور تازہ پھولوں کا استعمال سادگی کے ساتھ قدرتی خوبصورتی اور خوشبو بھی لاتا ہے۔ چھوٹے پودے یا گملوں کو کمروں میں رکھ دیا جائے تو یہ آپ کے کمرے کو روشن اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ خوشبودار بھی بنادیتے ہیں۔
ڈیکوریشن کا سامان
چھوٹے چھوٹے آرائشی سامان جیسے کہ خوبصورت شو پیس، رنگین گلاس یا کرسٹل، یا پھر کتابوں کی شیلف بھی ایک بڑی سجاوٹ کا حصہ بن سکتی ہیں۔
پردوں کے رنگ میں تبدیلی
کمرے کی سجاوٹ میں تبدیلی لانے کے لیے پردوں کا رنگ یا ڈیزائن بدلنا بہت بڑا فرق لا سکتا ہے۔ سادہ اور ہلکے رنگوں کے پردے کمرے کو کھلا اور روشن تاثر دیتے ہیں۔
میزوں پر چھوٹے اشیاء
آپ اپنے ٹیبلز یا سائیڈ ٹیبلز پر خوبصورت آرائشی اشیاء رکھ سکتے ہیں جیسے کہ چھوٹے لیمپ، ٹرے، یا رنگین پتھر۔ یہ چیزیں چھوٹی سہی مگر آپ کے گھر کی سجاوٹ کو نیا رنگ دے سکتی ہیں۔