بچوں کے لیے بہترین یا خراب مشروبات کا انتخاب ان کی صحت مند نشونما اور توانائی کے لئے بہت ضروری ہے۔ یہ مشروبات نہ صرف بچوں کی صحت پر اثرانداز ہوتے ہیں بلکہ ان کے مزاج اور توانائی کی سطح کو بھی متاثر کرتے ہیں۔

بچوں کی قوت مدافعت بہت کمزور ہوتی ہے یہ جاننے کے باوجود کئی بار والدین بچوں کے اصرار پر کچھ ایسی چیزیں پینے دیتے ہیں جو ان کی صحت کو فائدہ پہنچانے کے بجائے نقصان پہنچاتی ہیں۔ آئیے، ہم بچوں کے لیے بہترین اور بدترین مشروبات کے بارے میں جانتے ہیں۔

بچوں میں انگوٹھا چوسنے کے 5 مضراثرات

نقصان دہ مشروبات

سوڈا اور کاربونیٹیڈ مشروبات

سوڈا میں شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو بچوں میں موٹاپے، دانتوں کی خرابی اور ذیا بیطس کا سبب بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ، ان مشروبات میں کیفین بھی ہوتا ہے جو بچوں میں نیند کے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔

پیکڈ پھلوں کا جوس

اگرچہ پیکڈ جوس کے بارے میں یہ تاثر ہوتا ہے کہ یہ صحت کے لیے فائدہ مند ہیں، لیکن ان میں زیادہ تر اضافی چینی اور مصنوعی ذائقے ہوتے ہیں جو بچوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ اور ان میں کئی بیماریوں بشمول موٹاپے ، ذیا بیطس اور دل کی بیماریوں کا موجب بن سکتے ہیں۔

بچوں کو اچھے اور ذمہ دار نوجوان بنانے کے لیے صبح کی 10 اہم عادات

انرجی ڈرنکس

انرجی ڈرنکس میں کیفین اور شوگر کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، جو بچوں میں چڑچڑاپن، بے چینی اور نیند کی کمی کا سبب بن سکتی ہے۔ یہ بچوں کی نشونما کے لیے اچھا نہیں ہے۔ امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹرکس کا والدین کو مشورہ ہے کہ بچوں اور نوعمروں کو انرجی ڈرنکس نہیں پلانا چاہیے۔

کافی اور کیفین پرمبنی مشروبات

کافی اور دوسرے کیفین والے مشروبات بچوں کے لیے مناسب نہیں ہیں کیونکہ یہ نیند کی کمی اور جگر پر اضافی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔

ذائقہ دار دودھ

پیکڈ ملک شیک بھی اکثر اضافی شوگر اور مصنوعی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں، جو بچوں کے لیے صحت بخش انتخاب نہیں ہے۔

بہترین مشروبات

پانی

پانی بچوں کی صحت کے لیے سب سے اہم مشروب ہے۔ یہ بغیر کسی اضافی چینی یا کیلوریز کے جسم کی ہائیڈریشن کو برقرار رکھتا ہے ۔ پانی جسم کو مناسب مقدار میں آکسیجن اور غذائی اجزا فراہم کرتا ہے۔ پانی پینا بچوں کی توانائی کو بڑھاتا ہے اور ان کے جسم سے زہریلے مواد کو باہر نکالنے میں مدد کرتا ہے۔

دودھ

دودھ میں کیلشیم، وٹامن ڈی اور پروٹین بھرپور مقدار میں ہوتے ہیں، جو ہڈیوں کی نشونما کے لیے بہت ضروری ہیں۔ بچوں کے لیے دودھ ایک مکمل غذائی مشروب ہے جو انہیں قوت فراہم کرتا ہے۔

تازہ پھلوں کا جوس

کیمیائی اجزا کے بغیر قدرتی پھلوں کا جوس بچوں کی صحت کے لیے ایک اچھا آپشن ہے جو وٹامن C اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ بچوں کی قوت مدافعت کو بہتر بناتا ہے اور انہیں قدرتی غذائی اجزاء فراہم کرتا ہے۔ تاہم، جوس کی مقدار اعتدال میں رکھنی چاہیے۔

ناریل کا پانی

ناریل کا پانی قدرتی طور پر ہائیڈریٹنگ ہوتا ہے اور اس میں الیکٹرولائٹس موجود ہوتے ہیں جو بچوں کے جسم کو ہائیڈریٹ رکھتے ہیں، خاص طور پر گرم موسم میں۔

ہربل چائے

کیمو مائل اور پیپر منٹ جیسی جڑی بوٹیوں والی چائے کو اگر بغیر کسی مٹھاس کے بچوں کو پینے کے لیے دیے جائیں تو ان کی صحت کو بہت فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

گھر کا تیار کردہ اسموتھی

اسموتھی بچوں کے لیے ایک مزیدار اور غذائیت سے بھرپور مشروب ہو سکتا ہے، بشرطیکہ اسے قدرتی پھلوں اور دودھ یا دہی کے ساتھ بنایا جائے۔ یہ ان کے جسم کو ضروری وٹامنز اور معدنیات فراہم کرتا ہے۔

More

Comments
1000 characters