پاکستانی مقبول ترین ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ کے مرکزی کردار فہد مصطفیٰ کی مشہور ہونے والی بائیک کی نیلامی کے نتیجے میں ملنے والی قیمت منظرِ عام پر آگئی۔
اداکار فہد مصطفیٰ 10 سال ڈراموں میں اداکاری کرتے نہیں دکھے اور ”کبھی میں کبھی تم“ سے کم بیک کا فیصلہ لیا جو صحیح ثابت ہوا اور فہد مصطفیٰ کو اس ڈرامے سے بین الاقوامی سطح پر بھی شہرت حاصل ہوئی۔
فہد مصطفیٰ کے لک، بولنے کا انداز ، ڈایلاگز، رہن سہن بھی خوب دھوم مچاتا نظر آیا۔ گلے میں چین، ٹی شرٹ پر پہنی ڈریس شرٹ اور اسکے کھلے بٹ، جینز کے ساتھ جوگرز اور پھر ہیوی بائیک یہ سب مل کر مصطفیٰ کے کردار کو منفرد بناتے نظر آئے۔
اداکار فہد مصطفیٰ کو برطانوی پارلیمنٹ نے ایوارڈ سے نوازا دیا
دلاس کے شائقین ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سے دل شکستہ
فہد مصطفیٰ نے پاکستانی اور بھارتی اداکاروں کے ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کردی
چند روز قبل اداکار فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس حوالے سے فین کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے آئیکونک بائیک کراچی کے فلاحی اسپتال کے لیے نیلام کردی ہے جس سے حاصل رقم عطیہ کردی گئی ہے۔
اداکار کی جانب سے کیا گیا یہ انکشاف انکے فینز کے دل میں انکی عزت میں اضافے کا سبب بنا اور اب بائیک کو نیلام کرنے کے نتیجے میں ملنے والی قیمت کے حوالے سے بھی سوشل میڈیا پر ایک دعویٰ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مصطفیٰ کی آئیکونک بائیک 46 ہزار اماراتی درہم میں نیلام ہوئی ہے جس کی قیمت اگر پاکستانی کرنسی میں تبدیل کی جائے تو 34 عشاریہ 9 لاکھ روپے بنتی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بائیک کی قیمت دبئی میں فنڈرائیزر نے ادا کی ہے جو مکمل طور پر چیریٹی کے کاموں میں صرف ہوگی۔