مستقبل کے بارے میں جاننے کا تجسس ہمیشہ انسان کی فطرت کا حصہ رہا ہے۔ ہم اکثر اسٹرولوجی، ستاروں، یا مختلف پیش گوئی کے ذرائع سے رہنمائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی کے غیر یقینی پہلوؤں کو سمجھنا اور ان پر قابو پانا چاہتا ہے۔
اسٹرولوجی یا ستاروں کا علم ایک قدیم روایت ہے، جس کے تحت یہ مانا جاتا ہے کہ کائنات کے سیاروں اور ستاروں کی حرکات کا ہماری زندگی پر اثر ہوتا ہے۔ انسان کا اصل کنٹرول اس کی اپنی کوشش، نیت، اور دعا پر ہے۔
اگرچہ مستقبل کو مکمل طور پر سمجھنا ممکن نہیں، لیکن یہ ضرور ممکن ہے کہ ہم حال میں بہتر فیصلے کرکے اپنے مستقبل کو بہتر بنائیں۔ اس کے لئےمحنت اور پلاننگ سے اپنی زندگی کے مقاصد طے کریں اور ان کے حصول کے لیے عمل کریں. اسکے علاوہ مثبت سوچ اہم کردار ادا کرتی ہے لہٰذا ہمیشہ مثبت رہیں اور چیلنجز کو مواقع میں بدلنے کی کوشش کریں۔ دعا اور اللہ پر توکل آپ کو اندرونی سکون اور رہنمائی دیتا ہے۔
یاد رکھیں، مستقبل کو جاننے سے زیادہ اسے سنوارنا ہماری اصل ذمہ داری ہے- اور شاید ہم پیشگوئی بھی اسی لیے چاہتے ہیں کہ اس کی روشنی میں ممکنہ نقصان سے بچا جاسکے۔
اسے سلسلے میں آج ٹی وی کے پروگرام میں ماہرعلم علیزے رحمٰن نے کچھ پیشگوئیاں کی تھیں، اسی موضوع پر بات کرنے کے لئے آج دوبارہ انہیں ’آج پاکستان‘ پروگرام میں مدعوکیا گیا۔
علیزے رحمان کی کئی پیشگوئیاں اس سال پوری ہوئیں جو سال کے شروع ہونے سے پہلے ہی انہوں نے ’آج پاکستان‘ میں کیں تھیں، مثلا سورج کے حوالے سے، اسکے علاوہ آگ کے حوالے سے کچھ واقعات کا انہوں نے کہا تھا اسکے علاوہ پانی اپنی بھرپور طاقت دکھائے گا، اور ہم دیکھ رہے ہیں کہ کچھ واقعات ان پیشگوئیوں کے مطابق ہوئے۔
بولی وووڈ کی ایک بڑی شخصیت کے حوالے سے بھی انکی پیشگوئی درست ثابت ہوئی اور ہم نے دیکھا کی سیف علی خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے- اس کے علاوہ انکی ایک پیشگوئی جاپان کے زلزلے کے حوالے سے بھی درست ثابت ہوئی۔
’آج پاکستان‘ پروگرام میں انہوں نے ایک فون کال کے سوال کے جواب میں یہ کہا کہ آپ کا تعلق اگر کسی نیگیٹو انسان سے ہے تو اسکی سنگت آپ کی مثبت توانائی یا انرجی کوہِٹ کرے گی اور آپ بھی خود کو low محسوس کریں گے یا تھکا تھکا محسوس کریں گے۔
دوسرے الفاظ میں اگر کوئی شخص کسی ٹراما یا کسی غم سے گزرا ہے تو زیادہ ممکنات یہ ہیں کہ کیونکہ اس کے لاشعور میں وہ نیگیٹو اموشنزچل رہے ہوںگے جس کی وجہہ سے وہ low vibrations پر ہوگا یہ انرجی ایک مثبت توانائی والے شخص پر اثرانداز ہوتی ہے۔
اسی طرح نظرِبد سے متعلق سوال میں علیزے رحمٰن نے کہا کہ اس میں بھی ایک منفی سوچ یا نیگیٹوخیالات و سوچ رکھنے والے کی نیگیٹو انرجی آپ پر اثرانداز ہوتی ہے اور آپ کا ’اورا‘ اگر مضبوط نہ ہو توآپ کو نقصان پہنچتا ہے یا پہنچ سکتا ہے۔
پروگرام سیگمنٹ کے آخری حصے میں پروگرام کی ہوسٹ اور علیزے رحمٰن نے نظرِبد ، جادو اورمنفی سوچ کے حامل افراد سے بچنے کے لیے سب سے اہم نکتہ یہی بیان کیا کہ آپ کا یقین آپ کا توکّل اللہ رب العزت کی ذات پر ھونا چاہیے- ہمارا یقین ہمیں ان منفی انرجیزیا منفی توانائیوں سے بچاتا ہے۔
Comments are closed on this story.