آلو میتھی کا سالن ایک مزیدار اور صحت بخش پکوان ہے جو آسانی سے تیار کیا جا سکتا ہے۔ میتھی میں موجود فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات قبض سے لے کر ہاضمے تک کے مسائل کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ یہاں اس کی ترکیب دی جا رہی ہے
اجزاء
- آلو (چھیلے ہوئے) – 3-4 عدد
- تازہ میتھی کے پتے – 1 کپ
- پیاز (باریک کٹی ہوئی) – 1 عدد
- ٹماٹر (باریک کٹے ہوئے) – 2 عدد
- ہلدی پاؤڈر – 1/2 چمچ
- لال مرچ پاؤڈر – 1 چمچ
- دھنیا پاؤڈر – 1 چمچ
- نمک – حسب ذائقہ
- تیل – 2 چمچ
- زیرہ – 1/2 چمچ
- ادرک لہسن کا پیسٹ – 1 چمچ
- پانی – حسب ضرورت
کیا آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیںِ؟ روزانہ صبح 15 سیکنڈ کی یہ سادہ ترکیب آزما کر دیکھیں
ترکیب
آلو کو چھان کر ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
میتھی کے پتوں کو اچھی طرح دھو کر چھان لیں۔
ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں زیرہ ڈال کر چند سیکنڈ کے لیے بھونیں۔
اب اس میں کٹی ہوئی پیاز اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر سنہری رنگ ہونے تک بھونیں۔
ٹماٹر ڈال کر 2-3 منٹ پکائیں، پھر ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اس میں آلو کے ٹکڑے ڈال کر 5-6 منٹ تک اچھی طرح بھونیں تاکہ آلو مصالحے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں۔
اس میں تھوڑا پانی ڈال کر آلو کو نرم ہونے تک پکائیں۔ پھر اس میں میتھی کے پتے ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
سالن کو ڈھانپ کر درمیانی آنچ پر 10-15 منٹ پکائیں تاکہ آلو اور میتھی اچھی طرح پک جائیں۔
آخر میں نمک ڈال کر 2-3 منٹ اور پکائیں۔
گرم گرم آلو میتھی کا سالن روٹی یا چاول کے ساتھ سرو کریں۔
اس کا ذائقہ اور خوشبو یقیناً آپ کو پسند آئیں گے.