لکی موٹر، جو پاکستان میں KIA ’کیا‘ گاڑیوں کی اسمبلی اور فروخت کا کام کرتی ہے، ملک میں نئی الیکٹرک ایس یو ویز متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔ کمپنی نے مختلف قیمتوں کی رینج میں الیکٹرک گاڑیاں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ان کی فلیگ شپ ایس یو وی ای وی 9 (SUV EV9) بھی شامل ہے۔

کیا نئی گاڑیاں آئیں گی؟

لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے بتایا کہ EV9 کے علاوہ، کمپنی مستقبل میں EV3 (ایک چھوٹی اور کم قیمت الیکٹرک SUV) بھی لانے پر غور کر رہی ہے۔ اکتوبر 2024 میں متعارف کرائی گئی EV5 کو بھی صارفین سے اچھی پذیرائی ملی۔

لکی موٹر کے سی ای او محمد فیصل نے اعلان کیا کہ کمپنی کی پہلی الیکٹرک ایس یو وی کِیا ای وی 9 جلد ہی عوام کو دستیاب ہوگی۔ ہم مستقبل میں ایک چھوٹا الیکٹرک ماڈل ای وی 3 بھی جاری کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ نئی الیکٹرک گاڑیاں مکمل طور پر اسمبل کی جائیں گی اور دوسری جگہوں سے درآمد کی جائیں گی۔

محمد فیصل نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر 2024 میں KIA EV5 کی کامیاب لانچنگ کے بعد جو خریداوں کی نظر میں پہلے ہی آچکی تھی اب نئی لانچنگ پر بھی بہت پُر امید ہیں۔ ای وی 5 دو آپشنز میں آتا ہے: لانگ رینج کا ”ارتھ“ ماڈل، جو ایک چارج پر 620 کلومیٹر تک جا سکتا ہے جس کی قیمت 23 ملین روپے ہے، اور مختصر رینج کا ”ایئر“ ماڈل، جو 480 کلومیٹر تک جاتا ہے اور اس کی قیمت 18.5 ملین روپے ہے۔

ماہرین کے مطابق، ای وی 5 کی قیمت اور خصوصیات آڈی ای ٹرون (Audi e-tron) اور Hyundai IONIQ 5 سے ملتی جلتی ہیں۔ یہ گاڑیاں زیادہ تر بڑے شہروں جیسے کراچی، لاہور، اور اسلام آباد کے کاروباری افراد اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے خریدی ہیں، جو پہلے ہی SUVs کا استعمال کر رہے ہیں۔

EVs کی مانگ کیوں بڑھ رہی ہے؟

محمد فیصل کے مطابق، الیکٹرک گاڑیاں ماحول دوست ہونے کے ساتھ توانائی کی بچت بھی کرتی ہیں، لیکن زیادہ تر لوگ انہیں اسٹیٹس سمبل کے طور پر خرید رہے ہیں کیونکہ یہ روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں مہنگی ہیں۔

چیلنجز؟

پاکستان میں EVs کی فروخت میں کئی رکاوٹیں ہیں، سب سے اہم یہ ہے کہ چارجنگ پوائنٹس کی کمی ہے دوسری وجہ گاڑیوں کی ری سیل ویلیو کم ہے۔ اسکے علاوہ بیٹریوں کی محدود عمر، جنہیں ہر پان سے سات سال بعد تبدیل کرنا ضروری ہوتا ہے۔

تاہم حکومت نئی انرجی وہیکل (NEV) پالیسی 2025 کے تحت EVs کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ایک چینی کمپنی کے ساتھ 350 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری سے 3,500 چارجنگ اسٹیشنز بھی نصب کیے جائیں گے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ 2030 تک EVs کا حصہ کل گاڑیوں کی فروخت کا 30 فیصد ہو، لیکن محمد فیصل کا کہنا ہے کہ یہ ہدف ان کے مطابق 10 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔

More

Comments
1000 characters