سونے سے پہلے لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے نہ صرف نیند بہتر ہوتی ہے بلکہ کئی دوسرے فائدے بھی ملتے ہیں۔ یہ مساج بہت آرام دہ ہوتا ہے اورگہری نیند لانے میں مدد دیتا ہے۔
کیا آپ بھی رات کو سونے سے پہلے ٹانگوں میں درد محسوس کرتے ہیں جس سے نیند متاثر ہوتی ہے؟ تو پھر سونے سے پہلے اپنے ٹخنوں یا پیروں کی مالش ضرور کریں۔ اس سے نہ صرف درد کم ہوتا ہے بلکہ نیند بھی بہتر ہوتی ہے۔
چاول کے آٹے کے فیس پیکس: قدرتی چمک کے لیے بہترین علاج
اگر آپ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں، یا آپ کے پیروں کی جلد خشک اور بے جان ہو رہی ہے، یا آپ کو اکثر پاؤں میں انفیکشن کا سامنا ہوتا ہے، تو ان تمام مسائل سے نجات کے لیے رات کو سونے سے پہلے لہسن کے تیل سے اپنے ٹخنوں اور پیروں کی 5 سے 10 منٹ تک مالش کریں۔ لہسن کے تیل کے ساتھ یہ مساج آپ کے پیروں کی صحت کے لیے بہت فائدے مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے فوائد کو سمجھنے کے لیے آپ اس مضمون کو مزید پڑھ سکتے ہیں۔
خون کی گردش میں اضافہ
لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کے فوائد میں سے ایک اہم فائدہ خون کی روانی میں بہتری ہے۔ ہم اکثر دن کے زیادہ حصے میں بیٹھے رہتے ہیں اور کم ہی چلتے پھرتے ہیں، جس کی وجہ سے ٹانگوں میں خون کی روانی سست پڑ جاتی ہے۔ لہسن کے تیل سے صرف 5 منٹ کی مالش سے آپ اپنے پیروں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ سونے سے پہلے اگر آپ پیروں کی مالش کریں تو دوران خون میں بہتری آتی ہے۔ اگر بیڈ شیٹ پر تیل لگنے کا ڈر ہو تو موزے پہن کر سو سکتے ہیں۔
ہونٹوں کو تازگی بخشنے کے علاوہ لپ بام کے مزید کیا فوائد ہیں؟
تناو دور ہوتا ہے
لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش سونے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے اور جسم کو سکون دینے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہ آپ کے اعصاب کو پرسکون کرتا ہے اور ذہن کو آرام پہنچاتا ہے۔ پیروں میں کئی ایکیوپنکچر پوائنٹس ہوتے ہیں جو نیند لانے میں مدد کرتے ہیں۔ جب آپ اپنے پیروں کی مالش کرتے ہیں، تو یہ پوائنٹس چالو ہوتے ہیں، جس سے خون کی روانی بہتر ہوتی ہے اور اعصاب کو سکون ملتا ہے، نتیجے میں آپ کی نیند بہتر ہو جاتی ہے۔
درد دور کرتا ہے
لہسن کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے پاؤں کی سوجن کم ہوتی ہے اور درد میں آرام ملتا ہے۔ خاص طور پر ٹخنوں کی اچھی طرح مالش کرنے سے ٹانگوں کے پٹھے سکون پاتے ہیں اور جسم کی تھکاوٹ دور ہو جاتی ہے، جس سے نیند میں بہتری آتی ہے۔
تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ گرم زیتون یا ناریل کے تیل سے پیروں کی مالش کرنے سے پاؤں کی سوزش اور ٹینڈونائٹس کی وجہ سے ہونے والی تکلیف میں کمی آتی ہے۔
پاوں کی جلد کو نرم و ملائم بناتا ہے
ہمارے پیروں کی جلد دن بھر دھول، مٹی اور مختلف جراثیم کے اثرات سے متاثر ہوتی ہے، جس سے بیکٹیریا جمع ہو سکتے ہیں۔ لہسن کے تیل میں موجود اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی سوزش خصوصیات ان بیکٹیریا کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔
اس تیل میں طاقتور اینٹی فنگل خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں، جو ایتھلیٹ کے پاؤں اور کینڈیڈا جیسے انفیکشنز کے علاج میں مؤثر ثابت ہو سکتی ہیں۔ یہ تیل پیروں کی جلد کو نرم اور صحت مند بناتا ہے، جبکہ مختلف قسم کے فنگس کی افزائش کو روکنے میں بھی مددگار ہوتا ہے
ڈرمیٹوفائٹس وہ فنگس ہیں جو جلد پر پائے جاتے ہیں اور کیراٹین کو اپنی نشوونما کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لہسن کے تیل میں موجود قدرتی صحت بخش خصوصیات ان فنگس کے خلاف مؤثر طور پر کام کرتی ہیں، جس سے پیروں کی جلد کی حالت بہتر ہوتی ہے۔ اس تیل کی مالش سے پاؤں کی جلد نرم، ملائم اور صحت مند رہتی ہے، کیونکہ یہ جلد کو نمی فراہم کرتا ہے اور فنگس کی نشوونما کو روکتا ہے۔
لہسن کا تیل بنانے کا طریقہ
لہسن کا تیل بنانے کے لیے سب سے پہلے لہسن کے جوئے کو چھیل کر نرم کچل لیں۔
پھر ان پیسے ہوئے جووں کو سرسوں کے تیل میں ڈال دیں (اگر چاہیں تو کسی اور تیل کا بھی استعمال کر سکتے ہیں لیکن سرسوں کا تیل زیادہ فائدے مند ہوتا ہے)۔
اس کے بعد اس مکسچر کو ہلکی آنچ پر گرم ہونے دیں تاکہ لہسن کا اثر تیل میں شامل ہو سکے۔
جب تیل اچھی طرح گرم ہو جائے تو اسے ایک الگ پیالے میں نکال کر ٹھنڈا ہونے دیں۔
تیل ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے محفوظ کرنے کے لیے کسی ڈبے میں ڈال لیں اور جب ضرورت ہو، تیل کو ہلکا سا گرم کرکے ٹخنوں کی مالش کریں۔
اگر آپ چاہیں تو فوراً لہسن کا تیل تیار کرنے کے لیے کسی بھی تیل میں لہسن کے جوئے ڈال سکتے ہیں، لیکن اس عمل میں تیل کو تیار ہونے سے لے کر ٹھنڈا ہونے تک وقت لگتا ہے۔ اس لیے، روزانہ اسے تیار کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔ اس صورت میں بہتر ہے کہ آپ صرف ایک دن کے لیے تیل تیار کریں اور تھوڑا تھوڑا استعمال کریں تاکہ یہ تازہ اور مؤثر رہے۔