نئی نویلی دلہن کے لیے شادی کے بعد سسرال کا ماحول اور وہاں کے افراد کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرنا ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے۔ یہ ایک نیا آغاز اور تعلقات کو مضبوط بنانے کا موقع ہے۔ دلہن کو چند اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ سسرال میں خوشگوار ماحول رکھا جاسکےاور سب کے دل جیتے جاسکیں۔

یاد رکھیں سب سے پہلا تاثر بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے، لیکن اس پہلے تاثر کو بنانے کے لیئے تھوڑی سی ہمت، ذہانت، صبر اور حکمتِ عملی کی ضرورت ہوتی ہے- لہذا پہلی چھاپ ہی بہترین بنانے کی کوشش کریں اور پھر اپنے رویے سے اسے مستحکم اور دیرپا بنائیں۔

ہوتا کچھ یوں ہے کہ بعض اوقات ہمارے معاشرے کے منفی رویے اور مشورے ہمیں پہلے سے نیگیٹو کردیتے ہیں، لیکن جو لڑکیاں سمجھ بوجھ سے شادی شدہ زندگی کی شروعات کرتی ہیں وہ ہمیشہ خود بھی خوش رہتی ہیں اور شوہر اور سسرال والوں کو بھی خوش رکھتی ہیں اس لئے کسی کے منفی مشوروں پر ہرگز توجہ نہ دیں بلکہ یہ سوچیں کہ آپ نے اتنا بڑا قدم اٹھایا کیوں ہے لہذا شادی کو کامیاب بنانا آپ کی ذمہ داری بھی ہے- آئیے کچھ ضروری باتوں پر غور کرتے ہیں-

بچوں کو اچھے اور ذمہ دار نوجوان بنانے کے لیے صبح کی 10 اہم عادات

ادب اور احترام کا مظاہرہ کریں

سسرال کے تمام افراد کے ساتھ ادب اور احترام سے پیش آئیں۔ یہ رویہ نہ صرف آپ کی شخصیت کو نکھارے گا بلکہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مدد کرے گا۔ بزرگوں کی عزت کریں اور ان کے تجربات سے سیکھنے کی کوشش کریں۔

خاندان کے اصول و روایات کو سمجھیں

ہر خاندان کی اپنی روایات اوراصول ہوتے ہیں۔ دلہن کو چاہیے کہ ان روایات کو سمجھنے اور اپنانے کی کوشش کرے۔ اس سے خاندان کے افراد کو یہ احساس ہوگا کہ آپ ان کے طریقوں کی قدر کرتی ہیں۔

۔

مثبت رویہ بہت اہم رول ہے

مثبت سوچ اور رویہ ہر رشتے کو مضبوط بناتا ہے۔ چھوٹی موٹی باتوں کو نظرانداز کریں اور معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کریں۔

بات چیت میں احتیاط ضروری ہے

بات چیت میں احتیاط ایک بہت ہی اہم معاملہ ہے، مثبت اور منفی الفاظ کا بہت گہرا اثر ہوتا ہے اس لیے اپنے الفاظ کو سوچ سمجھ کر ادا کریں۔ ایسا کچھ نہ کہیں جس سے کسی کی دل آزاری ہو۔ اگر کسی بات پر اختلاف ہو تو اسے نرمی اور محبت سے حل کریں۔ منفی جملے یا غلط ناموں سے کبھی کسی کو نہ پکاریں-

گھر کے کاموں میں دلچسپی لیں اور جہاں ضرورت ہو مدد کریں۔ یہ نہ صرف آپ کی عملی قابلیت کو ظاہر کرے گا بلکہ خاندان کے ساتھ تعلقات کو بھی مضبوط کرے گا۔

ابتدا میں کچھ چیزیں مختلف لگ سکتی ہیں، لیکن خود کو وقت دیں اور نئے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کریں۔ ہر مسئلے کو فوری حل کرنے کی بجائے صبر سے کام لیں۔

شوہر کے والدین، بہن بھائیوں، اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات میں محبت اور تعاون پیدا کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا رشتہ مضبوط ہوگا بلکہ خاندان میں بھی خوشگوار ماحول قائم ہوگا۔

سب سے اہم اپنی ذات پر اعتماد کرنا ہے

خود اعتمادی کا مظاہرہ کریں اور اپنی شخصیت کو مثبت انداز میں پیش کریں۔ اپنی خوبیوں اور صلاحیتوں کو سسرال کے لیے مفید بنائیں۔

گفتگو میں میانہ روی بہت ضروری ہے

نہ زیادہ بولیں اور نہ ہی بہت کم۔ مناسب انداز میں بات کریں اور اپنی بات کو دوسروں کی رائے کا احترام کرتے ہوئے پیش کریں۔

اپنے میکے اور سسرال کے درمیان توازن پیدا کریں۔ دونوں خاندانوں کی خوشیوں کا خیال رکھیں تاکہ کوئی بھی نظر انداز نہ ہو۔

ایسی اشیاء جو فریج میں رکھنا نقصان دہ ہے

چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود ہی تھوڑی سے توجہ سے نمٹانے کی کوشش کریں اورمیکے میں اپنی سسرال کو اچھا اور مشبت پیش کریں – یقین جانیں یہ باتیں کچھ ہی عرصے میں آپ کو سب کا پسندیدہ بنادیں گی-

شروع میں تھوڑی سا صبر اور ہمت بہت ضروری ہے، لیکن اس کے ساتھ اس بات کا خیال رکھیں کہ سسرال میں کوئی اہم معاملہ یا رویے اگر اتنے غیر مناسب ہوں کہ آپ کی ذات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہو تو اس میں اپنے گھر والوں کو ضرور اعتماد میں لیں-

سسرال میں اچھی زندگی گزارنے کے لیے محبت، صبر، اور سمجھداری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر دلہن ان باتوں کا خیال رکھے تو وہ نہ صرف ایک کامیاب بہو بن سکتی ہے بلکہ سسرال کا ماحول بھی خوشگوار بنا سکتی ہے۔ یاد رکھیں، رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے وقت، توجہ، عقل و شعور سے کام لینا بہت ضروری اور اہم ہیں۔

More

Comments
1000 characters