بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کو لیلاوتی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

وہ زخمی ہونے کے چھ دن بعد وہ اپنے گھر واپس آئے ہیں۔ سیف کو 15 جنوری کی رات چاقو کے حملے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب 6 دن اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد انہیں آج وہاں سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سیف علی خان کو اسپتال پہنچانے والے رکشہ ڈرائیور کو انعام مل گیا

حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے گھر کے باہر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ میڈیا اورکیمروں کے بہت زیادہ ہجوم کے پیش نظر پولیس نے ان کے گھر کے گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کو ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد فارچیون ہائٹس منتقل ہونے کی خبریں تھیں، لیکن وہ اپنے پرانے اپارٹمنٹ ستگورو شرن میں واپس آ گئے ہیں۔ یہ وہی اپارٹمنٹ ہے جہاں ان پر چاقو سے حملہ کیا گیا تھا۔

سیف علی خان پر حملے کا ملزم 2 دن بعد گرفتار

ہسپتال سے باہر آتے وقت سیف علی خان سفید شرٹ، نیلی جینز اور چشمہ پہنے ہوئے تھے اور انہوں نے میڈیا کیمروں کو دیکھ کر ہاتھ ہلایا۔ اس دوران ان کے ارد گرد سخت سیکیورٹی تھی۔

اس دوران ان کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی، جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے بات کرتے ہوئے نظر آئے۔

سیف علی خان کے گھر کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ پولیس نے گھر کے باہر بیریکیڈز لگا دیے ہیں تاکہ میڈیا اور پیپرازی کی بھیڑ کو کنٹرول کیا جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ، اضافی سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے جا رہے ہیں تاکہ حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

More

Comments
1000 characters