آپ نے اکثر اپنے خاندان کے چھوٹے بچوں کو انگوٹھا چوستے ہوئے دیکھا ہوگا۔ انگوٹھا چوسنا ایک عام عادت ہے جو کئی بچوں میں پائی جاتی ہے، خاص طور پر بچپن میں جب وہ تسلی یا سکون کے لئے ایسا کرتے ہیں۔

اگرچہ یہ عادت بعض اوقات بچے کی فطری سکون دہ ضروریات کو پورا کرتی ہے، لیکن اس کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس بھی ہو سکتے ہیں اگر یہ طویل عرصے تک جاری رہے۔

بچوں کو اچھے اور ذمہ دار نوجوان بنانے کے لیے صبح کی 10 اہم عادات

آئیے جانتے ہیں کہ بچوں میں انگوٹھا چوسنے کی عادت کیوں ہوتی ہے اور اس کے کیا مضر اثرات ہوسکتے ہیں۔

کئی بار بچے بھوک لگنے کی صورت میں انگوٹھا چوسنا شروع کردیتے ہیں۔

بچے انگوٹھا چوس کر تحفظ محسوس کرتے ہیں۔

جب بچوں کو تناو محسوس ہوتا ہے تو وہ انگوٹھا یا اپنی انگلیاں چوسنا شروع کردیتے ہیں۔ اس سے وہ پرسکون ہوجاتے ہیں۔

انگوٹھا چوسنے کے مضر اثرات

زیادہ تر بچوں میں 3 سے 4 سال یا دوسرا دانت نکلنے کے بعد یہی عادت نکل جاتی ہے۔ لیکن اگر یہ عادت جاری رہے تو انہیں کئی مسائل کو سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

دانتوں کی ساخت پر اثر

نگوٹھا چوسنے سے دانتوں کی ساخت میں فرق آ سکتا ہے، جیسے کہ دانتوں کا آپس میں ٹھیک سے ملنا مشکل ہو سکتا ہے، اور جبڑے کی شکل بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

منہ کی حالت

اس عادت سے منہ کے اندر کے عضلات اور ٹشوز پر اثر پڑ سکتا ہے، جس سے منہ کی شکل میں تبدیلی آ سکتی ہے یا مضر اثرات ہو سکتے ہیں۔

زبان کی پوزیشن

انگوٹھا چوسنا بچوں کی زبان کی پوزیشن کو بھی متاثر کر سکتا ہے، جس سے زبان کا درست انداز میں حرکت کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

نفسیاتی اثرات

اگر انگوٹھا چوسنا مسلسل ہوتا ہے تو یہ بچے کے ذہنی سکون اور تسلی کے حوالے سے انحصار بڑھا سکتا ہے اور وہ اسے کسی دباو یا بے چینی کے وقت میں پھر سے شروع کر سکتا ہے۔

دوسری عادات کا آغاز

یہ عادت بچے کو دوسری غیر صحت مند عادات کی طرف بھی مائل کر سکتی ہے، جیسے کہ انگلی چوسنا وغیرہ۔

اس کے علاوہ جو بچے انگوٹھا چوستے ہیں وہ اکثر پیٹ کے انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں۔ کیونکہ چھوٹے بچے دن بھر کھیلتےہیں۔ یہ کرتے ہوئے وہ وہ بہت سی چیزوں کو اپنے ہاتھوں میں پکڑ لیتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان کے ہاتھوں پر کئی طرح کے جراثیم آجاتے ہیں۔ جو انگوٹھا چوسنے پر منہ کے راستے پیٹ میں چلے جاتے ہیں۔

جو بچے انگوٹھا چوستے ہیں ان کی جسمانی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔ ۔ کیونکہ انہیں کھانے پینے سے دلچسپی کم ہوجاتی ہے اور وہ ہر وقت انگوٹھا چوسنا چاہتے ہیں۔

اگر انگوٹھا چوسنے کی عادت زیادہ طویل عرصے تک برقرار رہے، تو یہ ضروری ہو سکتا ہے کہ والدین یا نگہداشت کرنے والے اس پر نظر رکھیں اور بچے کی عادت کو بہتر بنانے کے لئے مناسب طریقے اپنائیں۔

More

Comments
1000 characters