اگر آپ ورکنگ ومن ہیں اور فریش اور اچھا نظر آنے کے لیے میک اپ کرنا چاہتی ہیں مگرصبح کا وقت کم ہے تو یہاں بتائے گئے ان اقدامات پر عمل کرکے صرف 10 منٹ میں پرفیکٹ میک اپ کر سکتی ہیں۔
ہر عورت اپنی پسند اور عمر کے مطابق دفتر کے لیے کپڑوں کاانتخاب کرتی ہے۔ لیکن ایک چیز جو سب کی مشترک ہے وہ ہے میک اپ۔ میک اپ اور لباس کے ذوق سے ملازمت پیشہ خواتین اور لڑکیوں کی خوداعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے۔ لیکن آج بھی ایسی کئی لڑکیاں ہیں جو پریشان رہتی ہیں کہ دفتر جاتے ہوئے انہیں کیسا میک اپ کرنا چاہیے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات میک اپ پھٹ جاتا ہے یا پھر اتنا سیاہ اور ہلکا ہوجاتا ہے کہ نظر ہی نہیں آتا۔
چاول کے آٹے کے فیس پیکس: قدرتی چمک کے لیے بہترین علاج
آج ہم آپ کو آفیشیل میک اپ کرنے کا صحیح اور آسان طریقہ بتا رہے ہیں جس پر عمل کر کے آپ 10 منٹ میں میک اپ کے ساتھ تیار ہوجائیں گی۔
پرائمر
جب آپ اپنا چہرہ دھونے کے بعد اسے خشک کر کے موئسچرائزر لگا لیں تو اپنی جلد کو خوبصورت نظر آنے اور میک اپ کو پرفیکٹ لک دینے کے لیے پرائمر کا استعمال کریں۔ یہ آپ کے میک اپ کو دیرپا بھی بنا سکتا ہے۔ آج کل مارکیٹ میں ایسے پرائمر بھی دستیاب ہیں جو فلٹر لک دیتے ہیں۔ آپ اس قسم کے پرائمر کا بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
فاونڈیشن
آفس میک اپ کے لیے ہلکا اور دیرپا فاونڈیشن استعمال کریں جو آپ کے رنگ سے مماثلت رکھتا ہو۔
کدو کے بیجوں سے جلد کی چمک بڑھائیں
کنسیلر
آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقوں اور داغ دھبوں کو چھپانے کے لیے ان جگہوں پر کنسیلر کا استعمال کریں۔
آئی لائنر
آفس میک اپ کے لیے جیل بیسڈ آئی لائنر کا استعمال بہتر رہتا ہے۔ یہ آسانی سے خراب نہیں ہوتا ہے۔ نیچرل اور اچھا نظر آنے لیے آئی لائنر کی ہلکی سی ایک باریک پرت لگائیں۔
جسم اور چکمتی جلد کیلئے درکار سب سے اہم پروٹین فراہم کرنے والے پھل کونسے؟
بلش آن
اپنے گالوں اور ناک کے اوپری حصہ پربلش آن لگائیں۔ بلش آن کے لیے گہرے رنگ کی بجائے ہلکے رنگ کا بلش آن منتخب کریں کیونکہ نیچرل بلش آن آفس میں اچھا لگتا ہے۔
لپ اسٹک
لپ اسٹک کے لیے بھی ہلکے رنگوں کا انتخاب کریں۔
کاجل
شفاف کاجل لگاکر آفس میک اپ کو مکمل کرلیں۔